
پیپلزپارٹی پنجاب کی جانب سے مسلم لیگ ن کی صوبائی قیادت کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ پی پی رہنما حسن مرتضیٰ کا کہنا ہے کہ ن لیگ صرف گھر کی جماعت ہے۔
پی پی پنجاب کے سینئر رہنما حسن مرتضیٰ کہتے ہیں کہ مسلم لیگ ن کو نہ تو وزیراعلیٰ اور نہ ہی وزارت عظمیٰ کیلئے اپنی پارٹی سے باہر کوئی امیدوار ملتا ہے۔ ان عہدوں کیلئے امیدوار شریفوں میں سے ہی ہوتا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1610549930338455553
انہوں نے ن لیگ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ جب اقتدار سے اتریں تو ملک سے باہر چلے جاتے ہیں۔ کیا فرق پڑتا ہے عمران خان ہو یا شریف خاندان ان دونوں کی اولادیں ملک سے باہر بس رہی ہیں۔
حسن مرتضیٰ نے مسلم لیگ پنجاب کی قیادت کرنے والے سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انہیں وزارت اعلیٰ ملنے سے ان کی پارٹی کی مقبولیت شدید متاثر ہوئی ہے۔
پی پی رہنما نے کہا کہ جب حمزہ شہباز کو وزارت اعلیٰ سے ہٹایا گیا تو کہیں کوئی احتجاج نہیں کیا گیا کسی نے دوسری بار اس کا نام بھی نہیں لیا۔