
پاکستان پیپلز پارٹی نے بھی 90 دن میں انتخابات کروانے کا مطالبہ کردیا ہے۔
پیپلز پارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پارٹی رہنما شیری رحمان نے کہا کہ آئين کے تحت 90 دن میں انتخابات ہونا ہیں،ا نتخابات 90دن سے آگے گئے تو پاکستان سنگین بحران سے دوچار ہوسکتا ہے، آئین میں حلقہ بندیوں کا ذکر نہیں ہے
پیپلزپارٹی کے اس مطالبہ پر صحافیوں اور سوشل میڈیا صارفین نے پیپلزپارٹی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور اسے عوامی ہمدریاں سمیٹنے کی کوشش قرار دیا، انکا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کو آج 90 دن میں الیکشن یادآرہے ہیں اس وقت کہاں تھی جب تحریک انصاف نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کی اسمبلیاں توڑیں اور الیکشن کا مطالبہ کیا؟
ان کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کو اب سیریس نہیں لینا چاہئے جب سندھ انہیں ہاتھ سے نکلتا دکھائی دے رہا ہے تو انہیں الیکشن یاد آگیا۔
اس پر عامر خاکوانی نے ردعمل دیا کہ جو کچھ اب ہو رہا ہے اور جو اگلے چھ آٹھ ماہ میں ہوگا، اس کا سب سکرپٹ پہلے سے لکھ کر پی ڈی ایم جماعتوں کے قائدین کو دکھا، پڑھا دیا گیا۔ وہ سب اس پر راضی ہیں۔ اس لئے اب ان میں سے کوئی بھی جماعت کوئی نیا مطالبہ کر کے الگ نظرآنے کی کوشش کرے تو اسے سیریس نہ لیں۔ یہ ووٹ لینے کے حیلے ہیں
https://twitter.com/x/status/1695154382952862157
انہوں نے مزید کہا کہ کیا واقعی پیپلزپارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے کہا ہے کہ آرمی ترمیمی ایکٹ اور سپیشل سیکرٹ ترمیمی ایکٹ قانون نہیں بنے ؟ پی پی پی کیا سوچ رہ ہے؟ دبائو بڑھانے کی کوئی کوشش یا پھر عوامی حمایت لینےکی ایک ٹرائی ؟
https://twitter.com/x/status/1695153545195164135
صحافی امیر عباس نے ردعمل دیا کہ سولہ ماہ اقتدار کا بھرپور مزہ لے کر پیپلز پارٹی اب ایک بار پھر نظریاتی، آئینی، جمہوری اور فلسفی پارٹی بن گئی ہے۔ الیکشن سے لیکر مَردم شماری تک ہر معاملے پر “یوٹرن” شروع ہو گئے ہیں۔ جو جماعت بنیادی جمہوری اور آئینی اصولوں پر بار بار سمجھوتہ کرے چاہے ن لیگ ہو، تحریک انصاف یا پیپلزپارٹی ، عوام کو ایسی کسی بھی جماعت کے جھانسے میں نہیں آنا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آپ عوام نے سیاست کا ہر رنگ دیکھ لیا ہے، اب طے کر لیں کہ آپ شخصیات یا جماعتوں کے بجائے آفاقی اصولوں کیساتھ کھڑے ہونگے
https://twitter.com/x/status/1695119233246797865
اعزازسید نے تبصرہ کیا کہ پیپلز پارٹی کےسابق وزیراعلی مراد علی شاہ نے مشترکہ مفادات کونسل میں نئی مردم شماری کے تحت انتخابات کرانے کے حق میں ووٹ دیا یہ جانتے ہوئے کہ اس سے انتخابات تاخیر کا شکار ہونگے۔ اب پیپلزپارٹی اپنے وزیراعلی کے ہمراہ اپنے ہی فیصلے سے مکر گئی, یہ منافقت نہیں تو اور کیاہے؟
https://twitter.com/x/status/1695086628203544880
زبیر انجم نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی اب90دن میں الیکشن کامطالبہ کرنےکا کوئی اصولی اور اخلاقی جواز نہیں رکھتیں کیونکہ یہ دونوں جماعتیں پنجاب اور پختونخوا کے الیکشن کے معاملے میں خود آئین پامال کر کی ہیں، اس لیئے اب آرام سے بیٹھیں، سرکاری کرپشن کا میٹر کچھ ماہ اور ممکن ہے کہ سال تک بند رہے گا
https://twitter.com/x/status/1695302854938952039
ایک سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو اچھا بچہ بنا کر پیش کیا جا رہا ہے. عوام کیسے بھول سکتی ہے کہ پچھلے سولہ ماہ میں کئے گئے ہر ظلم میں پیپلز پارٹی برابر کی شریک تھی. جتنی مرضی برینڈنگ کر لو، عوام کل بھی خان کے ساتھ کھڑی تھی اور کھڑی رہے گی.
https://twitter.com/x/status/1695097107437461915
ایک اور سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ کل سے پیپلزپارٹی آئین جمہوریت کا ورد کرتی نظر آئے گی اور ہاں اب پھر سے یہ گھسیٹنے اور پیٹ پھاڑنے والی جگتیں بھی ماریں گے ۔ یاد رہے۔
https://twitter.com/x/status/1695174710991147346
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/soi1h1h121.jpg