پیپلز پارٹی نے سینیٹ کی 6 میں سے 4 نشستیں جیت لیں

Kashif Rafiq

Prime Minister (20k+ posts)
اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی نے سینیٹ کی 6 میں سے 4 نشستیں جیت لیں۔

تفصیلات کے مطابق حکمران اتحاد کے امیدوار یوسف رضا گیلانی اسلام آباد سے سینیٹر منتخب ہو گئے، انھوں نے 204 ووٹ حاصل کیے، جب کہ سنی اتحاد کونسل کے امیدوار الیاس مہربان کو 88 ووٹ ملے۔

سینیٹ کی اسلام آباد کی نشست پر مجموعی طورپر 301 ووٹ کاسٹ ہوئے، جن میں سے 9 ووٹ مسترد ہو گئے۔

پیپلز پارٹی کے اسلم ابڑو اور جام سیف اللہ سندھ کی نشست سے سینیٹرز منتخب ہو گئے ہیں، سینیٹ میں سندھ کی 2 خالی نشستوں کے لیے 124 ووٹ کاسٹ ہوئے، ایک خارج ہو گیا، جام سیف اللہ نے 58 ووٹ اور اسلم ابڑو نے 57 ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی۔

سنی اتحاد کونسل کے امیدوار نذیر اللہ اور شازیہ سہیل نے 4،4 ووٹ حاصل کیے۔ 162 میں سے 124 ارکان سندھ اسمبلی نے ووٹ کاسٹ کیا، پیپلز پارٹی کے 116 ارکان سندھ اسمبلی نے ووٹ کاسٹ کیا، جب کہ سنی اتحاد کونسل کے 8 ارکان نے ووٹ کاسٹ کیا، اور ایم کیو ایم اور جماعت اسلامی نے سینیٹ انتخاب میں حصہ نہیں لیا۔

بلوچستان سے سینیٹ کی 3 جنرل نشستوں پر انتخابات میں پیپلز پارٹی کے میر عبدالقدوس بزنجو 23 ووٹ لے کر، جے یو آئی کے عبدالشکور خان غیبزئی 16 ووٹ لے کر اور ن لیگ کے میر دوستین ڈومکی 17 ووٹ لے کر سینیٹر منتخب ہوئے۔

 

khan_11

Chief Minister (5k+ posts)
شکر کریں ۴ میں سے ۶ نہیں جیت لیں
آجکل ٹرینڈ تو یہی چل رہا ہے کے پی کے میں نوے سے زیادہ سیٹوں والے کو ایک سیٹ نہیں مل رہی اور ایک سیٹ والی پی پی پی کو دو خواتین کی سیٹیں مل گئیں یہ حافظ کا فارمولہ ہے جو اس وقت چل رہا ہے اور تمام اداروں بشمول فوج کی بدنامی کا باعث بن رہا ہے انھوں نے تو بیرون ممالک بھاگ جانا ہے بھگتنا اس ہجوم کو پڑے گا
 

zaheer2003

Chief Minister (5k+ posts)
آجکل ٹرینڈ تو یہی چل رہا ہے کے پی کے میں نوے سے زیادہ سیٹوں والے کو ایک سیٹ نہیں مل رہی اور ایک سیٹ والی پی پی پی کو دو خواتین کی سیٹیں مل گئیں یہ حافظ کا فارمولہ ہے جو اس وقت چل رہا ہے اور تمام اداروں بشمول فوج کی بدنامی کا باعث بن رہا ہے انھوں نے تو بیرون ممالک بھاگ جانا ہے بھگتنا اس ہجوم کو پڑے گا
Even MWM have won a seat and not received any reserve
 

israr0333

Minister (2k+ posts)

جیت لیں؟​


dhamaal-javed-jaffrey.gif
 

Back
Top