
سندھ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی وزیر جام اکرام اللہ کے بھائی نے بینک عملے پر تشدد کرکے اپنے پیر پکڑواکر معافی منگوائی ہے۔
تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ گھوٹکی میں پیش آیا جہاں سندھ کے وزیر جام اکرام اللہ دھاریجو کے بھائی اور علاقے کے وڈیرے ظفر اللہ دھاریجو نے مبینہ طور پر بینک کے عملے کو گھر بلوا کر تشدد کا نشانہ بنایا۔
https://twitter.com/x/status/1818028074723631320
میڈیا رپورٹس کے مطابق ظفر اللہ دھاریجو نے نا صرف بینک عملے بلکہ بینک کے سابق برانچ مینجر کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔
سابق بینک مینجر خادم حسین نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ سابق ایس ایس پی ظفر اللہ دھاریجو نے صلح کا پیغام بھی کر اپنے گھر بلایا، جب بینک کا عملہ ان کے بنگلے پر پہنچا تو انہوں نے نا صرف بینک عملے کو تشدد کا نشانہ بنایا بلکہ اپنے پیر پکڑواکر معافیاں بھی منگوائیں۔
خادم حسین نے بتایا کہ یہ معاملہ ایک مقامی تاجر سے لین دین کا تھا، ظفر اللہ دھاریجو نے ہمارے خلاف تین مقدمات درج کروائے۔
سابق بینک مینجر خادم حسین نے اس معاملے پر آئی جی سندھ اور چیف جسٹس سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/ikaram111.jpg