وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور ریاستی اداروں کیخلاف سوشل میڈیا پر پراپیگنڈا کرنیوالے ملزمان کیخلاف تین مقدمات درج کرلیے گئے۔
پولیس کے مطابق مقدمات میں پیکاایکٹ سمیت دیگر سنگین دفعات شامل کی گئی ہیں، تھانہ شاہدرہ، شاہدرہ ٹاؤن اورکوٹ لکھپت میں مقدمات کا اندراج کیا گیا ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے ذریعے وزیراعلیٰ پنجاب کی جعلی ویڈیوز بنائیں، سوشل میڈیا پرملک دشمن عناصر کے ایجنڈے کو پروموٹ کرنے کے لیے ویڈیوز بنائی گئیں، مخصوص جماعت نے جعلی ویڈیوز بنا کر انتشار پھیلانے کی سازش کی۔
دوسری جانب وزیراعلی پنجاب سے متعلق فنی ویڈیو پر شہری کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت وہاڑی میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے
https://twitter.com/x/status/1892852236637651183
بورے والا میں پیکا ایکٹ کے تحت محمد علی کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا اور انہیں گرفتار کرلیا گیا ہے۔
محمد علی بورے والا معصوم شاہ روڈ کا رہائشی ہے ۔اس نے نواز شریف اور وزیر اعلی مریم نواز کے خلاف نازیبا فنی ویڈیو بنائی تھی ۔