
پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز(پی آئی اے) کی پرواز کو کینیڈا میں واجبات کی عدم ادائیگی کے باعث روک لیا گیا تھا، ترجمان پی آئی اے نے اس معاملے پر وضاحت دیدی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان پی آئی اے فیول کمپنی کی جانب سے واجبات کی وصولی کیلئے پی آئی اے کی پرواز کو کینیڈا میں روک لیا گیا تھا، فیول کمپنی کی جانب سے شکایت پر ٹورنٹو سے لاہور آنے والی پرواز پی کے790 روکی گئی۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق فیول کمپنی کو 2 لاکھ ڈالر کے واجبات کی ادائیگی کردی گئی ہے، پاکستان میں اس وقت رات ہونے کی وجہ سے ادائیگی میں تاخیر ہوئی، ادائیگی کے بعد پرواز لاہور کیلئے روانہ ہوگئی تھی اور اب پی آئی اے کا کینیڈا کا فلائٹ آپریشن معمول کے مطابق جاری ہے۔
خیال رہے کہ فیول کمپنی نے واجبات کی عدم ادائیگی پر پی آئی اے کے خلاف شکایت کی تھی جس پر ٹورنٹو ایئر پورٹ سے لاہور کیلئے اڑنے والی فلائٹ پی کے 790 کو روک لیا گیا، پرواز کو روکے جانے کی وجہ سے روانگی میں کئی گھنٹوں کی تاخیر ہوئی، مسافروں کے بورڈنگ کا عمل روک دیا گیا ، فیول کمپنی کو ادائیگی کے بعد جہاز کو روانگی کی اجازت ملی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/16piapalnerokyajananhsjs.png