
پی آئی اے کی نجکاری کا فارمولا طے کرلیا گیا، 49 فیصد شیئرز حکومت کی ملکیت میں رہیں گے
حکومت نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز(پی آئی اے) کی نجکاری کا فارمولا طے کرلیا ہے جس کے تحت ایئر لائنز کے 51 فیصد فروخت کیے جائیں گے جبکہ 49 فیصد شیئرز حکومت کی ہی ملکیت رہیں گے۔
تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی نجکاری سے حاصل ہونے والی رقم بحالی کیلئے خرچ کرنے کی تجویز دی گئی۔
پی آئی اے کو خریدنے والے پارٹی کو 51 فیصد سرمایہ کاری کرنی ہوگی، پی آئی اے کے منافع بخش ادارہ بننےپر ملنے والے ڈیوڈنڈ سے بینکوں کو قرض واپس کیا جائے گا، ٹرم شیٹ سائن کے مطابق بینکوں کو سکوک اسلامک و کنونشنل بانڈز جاری کیےجاسکتے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کے قرض ری پروفائلنگ کیلئے کمرشل بینکوں سے ٹرم شیٹ کے معاملات طے کرلیے گئے ہیں،کمرشل بینک اس حوالے سے رواں ہفتے این او سی جاری کردیں گےجس کے بعد اثاثے واپس منتقل ہونا شروع ہوجائیں گے۔
نئی ٹرم شیٹ سائن ہونے کے بعد بینکوں کو 10 سال قرض میں12 فیصد شرح سود ملے گا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/shahai1h1h12.jpg