پی آئی اے کی پرواز میں مسافر کا فضائی میزبانوں پر حملہ

screenshot_1744045200443.png



پیرس (بیورو رپورٹ): پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی اسلام آباد سے پیرس جانے والی پرواز پی کے 749 میں ایک مسافر نے فضائی میزبانوں پر حملہ کر دیا، جس پر کپتان نے فرانسیسی حکام کو آگاہ کیا اور مسافر کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔


ڈان نیوز کے مطابق، گزشتہ روز پرواز کے دوران ایک مسافر نے خلاف قانون تمباکو نوشی کرنے کی کوشش کی۔ خاتون فضائی میزبان کی جانب سے تمباکو نوشی روکنے کی درخواست کرنے کے باوجود مسافر نے اس کا لحاظ نہ کیا اور بدتمیزی کی۔


عملے اور کپتان کے بار بار اصرار کرنے کے بعد مسافر نے خاتون فضائی میزبان کا بازو پکڑ کر مروڑا اور ان کی کمر پر مکہ مارا جس سے وہ زخمی ہو گئیں۔ مسافر نے فلائٹ سٹورٹ اور کپتان پر بھی حملہ کرنے کی کوشش کی لیکن دونوں نے محفوظ رہ کر مسافر سے سگریٹ چھین لیا۔


کپتان نے ضابطے کے مطابق فرانسیسی حکام کو دوران پرواز آگاہ کر دیا، اور جب جہاز پیرس پہنچا تو مسافر کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ فضائی میزبانوں کے بیانات ریکارڈ کیے گئے اور ان کا میڈیکل کروا کر پولیس رپورٹ درج کی گئی۔


ترجمان پی آئی اے نے کہا کہ فرانسیسی قوانین اس معاملے میں بہت سخت ہیں اور انہیں امید ہے کہ مسافر کے خلاف کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ مسافر کو پی آئی اے پر بلیک لسٹ کر دیا گیا ہے اور وہ اب دوبارہ قومی ایئرلائن پر سفر نہیں کر سکیں گے۔
 

Rambler

Chief Minister (5k+ posts)
When for the safety and comfort of the passengers "No Smoking" rule is observed by every airline in the world then why people insist to smoke aboard the flight??

Itna nasha toot raha hai tou ghar baitho.

What makes you think that the report by 'Dawn News' is true and what makes you believe that the worst airline with the worst people are telling the truth. Most of it seems to be made up. This is exactly the reason Imran Khan bechara is suffering the worst in jail with his party people enjoying their fame outside and the people like you and me sitting home doing mental masturbation. Social media has huge influence but to exercise real power mental rigour has to be applied and translated into action.
 

Back
Top