پی آئی اے کے اشتہار میں ایفل ٹاور اور طیارہ، خوشخبری یا خطرے کی علامت؟

7c030230-d014-11ef-bb1e-555c64210f1c.jpg.webp


پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے حال ہی میں ایک اشتہار جاری کیا جس میں ایفل ٹاور کے سامنے پی آئی اے کا طیارہ اور پسِ منظر میں فرانس کا جھنڈا دکھایا گیا۔ اشتہار کا مقصد پیرس کے لیے فلائٹ آپریشن کی بحالی کا اعلان کرنا تھا، لیکن اس گرافک نے متوقع خوشخبری کے بجائے تنازعہ کھڑا کر دیا۔

یہ اشتہار، جس میں "پیرس ہم آج آ رہے ہیں" کا جملہ شامل ہے، بظاہر مسافروں کو یہ اطلاع دینے کے لیے تھا کہ پی آئی اے 10 جنوری 2025 سے اسلام آباد سے پیرس کے لیے اپنی پروازیں دوبارہ شروع کر رہا ہے۔ تاہم، تصویر میں طیارے کو ایفل ٹاور کے بالکل سامنے دکھانے سے کچھ لوگوں کو ایسا محسوس ہوا کہ یہ کسی حادثے کی پیشگی اطلاع ہے۔

https://twitter.com/x/status/1877555588533485884
اس اشتہار کے وائرل ہونے کے بعد، سوشل میڈیا پر تنقید کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ کئی صارفین نے اس تصویر کو 9/11 کے المناک واقعات کی یاد دلاتے ہوئے غیر حساس قرار دیا۔ پاکستان اور بھارت سمیت دنیا بھر سے لوگ پی آئی اے کی ایڈ ایجنسی اور اشتہار منظور کرنے والے حکام کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

بی بی سی اردو سے بات کرتے ہوئے پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ حفیظ نے وضاحت کی کہ ایئرلائن انڈسٹری میں یہ معمول ہے کہ نئی منزلوں کے آغاز کے لیے طیاروں اور برانڈ کا ذکر کیا جاتا ہے۔ ان کے مطابق، یہ ایک پرنٹ اشتہار تھا جس کا مقصد پیرس کے لیے آپریشن کی بحالی کا اعلان کرنا تھا۔

https://twitter.com/x/status/1878091512220688528
ترجمان نے کہا کہ اشتہار حکمت عملی کے تحت بنایا گیا تھا اور اس نے وائرل ہو کر دو کروڑ سے زائد ویوز حاصل کیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مقصد صرف اعلان کرنا تھا، نہ کہ کسی کو خوفزدہ کرنا۔

https://twitter.com/x/status/1877853973937271136
جہاں اشتہار کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، وہیں کچھ لوگ اسے اشتہار بنانے والوں کی نیت کا مسئلہ نہیں، بلکہ گرافک ڈیزائن میں سوچ کی کمی قرار دے رہے ہیں۔ کئی صارفین کا کہنا ہے کہ ایڈ ایجنسی کو اشتہار کی منظوری سے پہلے اس کے اثرات پر غور کرنا چاہیے تھا۔

https://twitter.com/x/status/1877756364682068428
https://twitter.com/x/status/1877674348297031803
https://twitter.com/x/status/1877742953315065995
https://twitter.com/x/status/1877663209714495610
 

kayawish

Chief Minister (5k+ posts)
i dont think something will happen since all Europe knows now 9/11 was inside job from USA.
 

kayawish

Chief Minister (5k+ posts)
i dont think something will happen since all Europe knows now 9/11 was inside job from USA.
 

Back
Top