پی آئی اے کے طیارے میں ایک ماہ کے دوران تیسری بار فنی خرابی

8piaiskifaanykhahrbai.png

متحدہ عرب امارات کے شہر العین سے اسلام آباد جانے والی پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کی پرواز نے ایئر پریشر میں کمی کے باعث کراچی ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی۔

تفیلات کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے 144 رات پونے 2 بجے العین سے روانہ ہوئی اور صبح سوا 4 بجے پاکستان کی فضائی حدود میں کوئٹہ کے قریب پہنچی کہ اچانک ہائیڈرولک سسٹم میں فنی خرابی پیدا ہوئی۔ اس خرابی کے باعث طیارہ اچانک بلندی کھونے لگا اور 35,000 فٹ سے 11,000 فٹ تک آ گیا۔

پائلٹ نے ایئر ٹریفک کنٹرول کراچی سے رابطہ کر کے ایمرجنسی کی اطلاع دی اور طیارے کا رخ کراچی کی طرف موڑ دیا۔ صبح 4 بجکر 51 منٹ پر، پائلٹ نے ریڈار پر ہنگامی صورتحال کا سگنل دیا۔ طیارہ صبح 5 بج کر 24 منٹ پر کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کامیابی سے ہنگامی لینڈنگ کر گیا۔

پی آئی اے انتظامیہ کے مطابق طیارے کو گراؤنڈ کر دیا گیا ہے اور مسافروں کو متبادل ذرائع سے منزل تک پہنچانے کا انتظام کیا گیا ہے۔
 

Citizen X

(50k+ posts) بابائے فورم
When you don't have money to properly maintain your aircraft.

BTW who in 2024 is still flying with PIA is the bigger question!
 

Sarkash

Chief Minister (5k+ posts)
Since the 90s PPP and PMLN have been doing political posting in PTV and PIA. Now there are 8 planes and 50 thousand employees. Not to mention Generals using PIA to do drug exports.
 

Back
Top