پی آئی اے کے6 ماہ میں نقصانات60ارب71 کروڑ سے تجاوز کرگئے

8piaiamnusa chmah.png

قومی ایئر لائنز کا قومی خزانے پربوجھ دن بدن بڑھنے لگا، 6 ماہ میں ایئر لائنز کے نقصانات کا حجم 60 ارب 71 کروڑ پر پہنچ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز(پی آئی اے) کی رواں سال کے پہلے چھ ماہ کی رپورٹ سامنے آگئی ہے، رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ رواں سال کی پہلی ششماہی میں ایئر لائنز کے نقصانات 60 ارب 71 کروڑ روپے سے تجاوز کرگئے ہیں، گزشتہ سال کی پہلی ششماہی میں ہونے والے نقصانات 41ارب31 کروڑ روپے تھے۔

رپورٹ کے مطابق پی آئی اے کے نقصانات میں اضافے کی ایک وجہ روپے کی گرتی ہوئی قدر ہے جس کی وجہ سے قومی ایئر لائنز کو 27ارب45 کروڑ روپے کے نقصانات ہوئے، گزشتہ سال کی پہلی ششماہی میں ایکسچینج کے نقصانات صرف 13 اعشاریہ85 ارب روپے تھے۔


پی آئی اے کی رپورٹ کے مطابق رواں ماہ کی پہلی ششماہی کے دوران آئل اور فیول کی مد میں 48ارب 34 کروڑ روپے خرچ ہوئے، فنانس کی لاگت36ارب82 کروڑ روپے رہی، مجموعی ریونیو120 ارب27 کروڑ روپے جمع ہوا، فیول اور آئل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث آپریشنل کاسٹ میں 41 فیصد اخراجات کا اضافہ ہوا، شرح سود میں اضافے کے باعث ادائیگیوں میں 20 فیصد اضافہ ہوا۔

سال 2022 کی پہلی ششماہی میں فیول اور آئل کی مد میں 30ارب78 کروڑ روپے خرچ ہوئے، فنانس کی لاگت21 اعشاریہ11 ارب روپے رہی،ریونیو رواں سال کی پہلی ششماہی سے11اعشاریہ25 ارب روپے کم رہا تھا۔
 

Back
Top