پی ایس ایل،پی سی بی براڈکاسٹنگ رائٹس کی ریزرو پرائس حاصل کرنے میں ناکام

8pslrightboli.png


اے آر وائے نیوز نے براڈکاسٹنگ رائٹس کیلئے سب سے بڑی بولی لگائی جو پچھلے سال کے مقابلے 50 فیصد زائد ہے: ذرائع

پاکستان سپرلیگ کے 9 ویں سیزن اور 10 ویں سیزن کے براڈکاسٹنگ رائٹس کی فنانشل بڈ آج لاہور میں ہوئی جس میں 2 سالہ رائٹس کی بولی کے لیے ساڑھے 7 ارب روپے کی ریزور پرائس رکھی گئی تھی۔ ذرائع کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے 9 ویں اور 10 ویں سیزن کے براڈکاسٹنگ رائٹس کی ریزرو پرائس حاصل کرنے میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ناکام ہو گیا ہے۔

پی ایس ایل 9 کے براڈکاسٹنگ رائٹس نجی ٹی وی چینل والی پارٹی کو دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1744761966646956181
ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے صرف ایسی کمپنیز کو بولی میں شرکت کی اجازت دی گئی تھی جن کے اپنے سپورٹس چینل ہیں یا کسی چینل سے لیٹر لائیں گے۔

براڈکاسٹنگ رائٹس کی بولی میں 4 ٹی وی چینلز نے حصہ لیا تھا لیکن تمام پارٹیاں مطلوبہ ہدف پر پوری نہیں اتر سکیں جس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے براڈکاستنگ رائٹس نجی ٹی وی چینل والی پارٹی کو دینے کا فیصلہ کیا۔

https://twitter.com/x/status/1744668545017946240
ذرائع کا کہنا ہے کہ براڈکاسٹنگ رائٹس کی خریداری کے لیے نجی ٹی وی چینل جیو نیوز، ہم ٹی وی، پی ٹی وی سپورٹس اور اے آر وائے نیوز نے حصہ لیا تھا۔ اے آر وائے نیوز نے پاکستان سپرلیگ کے 9 ویں اور 10 ویں سیزن کے براڈکاسٹنگ رائٹس کے لیے سب سے بڑی بولی لگائی جو پچھلے سال کے مقابلے میں 50 فیصد زیادہ ہے۔

پاکستان سپرلیگ کی بڈنگ کمیٹی کی طرف سے براڈکاسٹنگ رائٹس کے لیے لگائی گئی بولیوں کو حتمی منظوری کرنے کے لیے مجاز اتھارٹی کو بھیج دیا گیا ہے۔ بڈنگ کمیٹی کی سربراہی جاوید مرتضیٰ کر رہے ہیں اور دیگر کمیٹی اراکین میں ثمین رانا، شایان ندیم، محسن حسن، برکت میمن، صہیب شیخ، نائلہ بھٹی، بابر حمید، حیدر اظہر (فرنچائز ممبر)، علی نقوی (آبزرور) جبکہ شعیب خالد اور سعد اظہر کمیٹی کے سیکرٹری ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1744705588133589279
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے پی ایس ایل 9 کے براڈکاسٹنگ رائٹس کے سابقہ کنٹریکٹ کی ویلیو 2 ارب روپے لگائی گئی تھی جو بعد میں 3.7 ارب روپے کر دی گئی اور بعدازاں 2 سالہ مدت کے لیے 4.3 ارب روپے میں حقوق فروخت ہوئے تھے۔ پی سی بی کی طرف سے ایک غیرملکی کمپنی سے میڈیا رائٹس کی ویلیو لگوائی گئی جو 6 ارب روپے کے قریب تھی۔
 

Pakistan90210

MPA (400+ posts)
after kicking Jawari Mafia out, PSL is back to glory days of Najam Sethi and some just cant digest it without Karmeena

 

Back
Top