
پلیئرز ڈرافٹنگ تقریب میں فرنچائزز مالکان، چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی اور کھلاڑی شریک ہوئے
پاکستان سپرلیگ کے 9 ایڈیشن میں ایک نئی تاریخ رقم ہو گئی ہے، 3 بھائیوں کو ایک ہی فرنچائز کے لیے منتخب کر لیا گیا ہے۔ پاکستان سپرلیگ 9 کے لیے پلیئرز ڈرافٹنگ تقریب آج صوبائی دارالحکومت لاہور میں منعقد کی گئی جس میں تمام فرنچائزز کی طرف سے اپنے کھلاڑی منتخب کر لیے گئے ہیں۔ پلیئرز ڈرافٹنگ تقریب میں تمام پی ایس ایل فرنچائزز کے مالکان، پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکاء اشرف اور کھلاڑی شریک ہوئے۔
پی ایس ایس 9 کی ڈرافٹنگ تقریب میں جہاں مختلف فرنچائزز کی طرف سے بڑے ناموں کو منتخب کیے جانے کے ساتھ ایک نئی تاریخ رقم ہو گئی ہے۔ قومی فاسٹ بائولر نسیم شاہ اسلام آباد یونائیٹڈ کا حصہ بن چکے ہیں، ان کے بعد ان کے 2 بھائیوں عبید اور حنین شاہ کو بھی اپنی فرانچائز کا حصہ بنا لیا گیا ہے۔
قومی فاسٹ بائولر نسیم شاہ کے چھوٹے بھائی حنین شاہ نے نیشنل ٹی ٹوینٹی کرکٹ کپ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا جبکہ ان کے دوسرے بھائی عبید شاہ انڈر19 پاکستان کرکٹ ٹیم میں شامل ہیں جو اس وقت دبئی میں ایشیا کپ کھیل رہی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1734956172439101921
اسلام آباد یونائیٹڈ کی طرف سے نسیم شاہ کے بھائیوں عبید شاہ اور حنین شاہ کو پاکستان سپرلیگ 9 کے لیے ایمرجنگ کیٹیگری میں سے اپنی فرنچائز کا حصہ بنایا۔ واضح رہے کہ قومی فاسٹ بائولر نسیم شاہ پلیئرز ڈرافٹنگ سے قبل ہی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو چھوڑ کر اسلام آباد یونائیٹڈ کا حصہ بن چکے ہیں۔ ایسا پہلی دفعہ ہو رہا ہے کہ ایک ہی ٹیم میں 3بھائی کھیل رہے ہیں اور تینوں فاسٹ بائولر ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1730894447263556078
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/12سھاھاھبرہتھعرسس.png