
پاکستان کرکٹ بورڈ نے محمد حارث کووعدے کے باوجود بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کھیلنے کیلئے این ا وسی دینے سے انکار کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹر محمد حارث کو وعدے کے باوجود این او سی دینے سے انکارکردیا جس کے بعد لیگ کھیلنے کیلئے بنگلہ دیش جانے والے محمد حارث کو لیگ کا ایک بھی میچ کھیلے بغیر واپس آنا پڑگیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق محمد حارث نے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کھیلنے کیلئے پی سی بی سےاین او سی جاری کرنے کی درخواست کی تھی، 17 جنوری کو ان کی بنگلہ دیش کی روانگی تھی جس کے بعد بورڈ نے انہیں کہا کہ 18 جنوری کو انہیں این او سی مل جائے گا۔
https://twitter.com/x/status/1749044697966796994
جیسے ہی محمد حارث بنگلہ دیش پہنچے انہیں پی سی بی نے این او سی دینے سے انکار کردیا اور موقف اپنایا کہ وہ پہلے ہی دو لیگز کھیل چکے ہیں، پی سی بی نے نا صرف انہیں لیگ کھیلنےکیلئے این او سی جاری کرنےسے انکار کیا بلکہ ان کی واپسی کی فلائٹ کےا خراجات دینے سے بھی انکار کردیا۔
بعد ازاں بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں محمد حارث کی فرنچائز چٹاگرام چیلنجرز نے ان کی واپسی کی فلائٹ کا بندوبست کیا جس کے بعد محمد حارث لیگ کھیلے بغیر ہی واپس آگئے ہیں۔
واقعہ پر ردعمل دیتے ہوئے صحافی احتشام الحق کا کہنا تھا کہ محمد حارث کو یہ کہہ کر این او سی جاری کرنے سے انکار کیا گیا کہ وہ 2 لیگز کھیل چکے ہیں جبکہ زمان خان ایک سال میں چار لیگز بھی کھیل چکے ہیں، پی سی بی دہرے معیار کا شکار ہے جس سے کرکٹ ٹیلنٹ تباہ ہورہا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1749043768001454307
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/9hahrisksjpccb.png