پی ٹی آئی آن لائن جلسہ پرسوشل میڈیا ایپس کی بندش پر عمرسیف تنقید کی زد میں

unar-saf11h1.jpg

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے گزشتہ شب ورچوئل جلسے کا انعقاد کیا جس میں کئی عرصے سے روپوش رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔

تاہم، اس ورچوئل ایونٹ کے آغاز سے قبل ہی پاکستان بھر میں صارفین کی سوشل میڈیا تک رسائی اچانک بند ہوگئی۔

سوشل میڈیا سروسز کی اس اچانک بندش کے باعث پی ٹی آئی کا ورچوئل ایونٹ دیکھنے کے خواہش مند افراد کے ساتھ ساتھ دیگر پاکستانیوں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

اس پر سب سے زیادہ لے دے عمر سیف پر ہوئی جو وزیربرائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ہیں،

عمر سیف کے خلاف سماجی ورکر جبران ناصر نے سخت ردعمل دیا جن کا کہنا تھا کہ بتایا کہ صرف پی ٹی آئی کی ریلی کی مخالفت کیلئے انٹرنیٹ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی گئی جس کے نتیجے میں لاکھوں سبسکرائبرز اور ہزاروں کاروباروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

عمر سیف کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر 8 فروری 2024 تک پی ٹی آئی روز ورچوئل جلسے کرنے کا ارادہ کرلے تو کیا پی ٹی اے روز انٹرنیٹ سلو یا بند کروائے گی؟ کیا یہی ترجیحات ہیں ارباب اختیار کی کہ اپنی ضد اور آنا کی خاطر 22 کروڑ پاکستانیوں کے حقوق اور ملک کی معیشت سب داؤ پر لگا دیں چاہے اس مد میں ہمیں اربوں کا نقصان ہو جائے اور انٹرنیشنل انویسٹرز یہ تماشا دیکھ کر یہاں سے دوڑ لگا جائیں؟
https://twitter.com/x/status/1736527259409027569
انکا مزید کہنا تھا کہ بطور آئ ٹی منسٹر اور ہر پاکستانی تک ٹیکنولوجی کی رسائی کے ہامی ہونے کے آپ کی رائے جاننا چاہتا ہوں کہ کیا آپ ایسے اقدامات کی مخالفت کرتے ہیں؟

احمد وڑائچ نے تبصرہ کیا کہ سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کیلئے پہلا قدم انٹرنیٹ بند کرنا ہے، تاکہ سرمایہ کار ٹک ٹاک پر اسکرولنگ کے بجائے کام پر توجہ دیں
https://twitter.com/x/status/1736480021437415751
احمد وڑائچ نےمزید کہا کہ ڈاکٹر عمر سیف نے پہلے ہی بتا دیا تھا اگلی جنگ سائبر ہو گی، اس لیے انہوں نے انٹرنیٹ بند کرا دیا تاکہ جنگ کی نوبت ہی نہ آئے ، جینئس
https://twitter.com/x/status/1736480361243140224
مغیث علی کا کہنا تھا کہ یہ ہیں نگران وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی عمر سیف، آج پاکستان میں انٹرنیٹ صارفین کو مشکلات کا سامنا تھا (جس کو رپورٹ نیشنل/انٹرنیشنل میڈیا نے کیا) کیا اس معاملے پر ان کا کوئی بیان آپ کی نظروں سے گزرا ؟
https://twitter.com/x/status/1736496492796600509
عدیل راجہ نے عمر سیف سے سوال کیا کہ جناب، تمام ڈگریاں لے کر آپ نے انٹرنیٹ کو بند کرنا ہی سیکھا ہے ؟
https://twitter.com/x/status/1736676425149624348
عمر انعام نے کہا کہ عمر سیف صاحب قبر میں بھی یہی ایچی سن، لمز، کیمبرج اور ایم آئی ٹی کے کف لنکس دکھا کر جنت پکی کر لیں گے؟؟ کوئی با ضمیر شخص ایک ایسی حکومت کا حصہ کیسے رہ سکتا ہے جو ظلم اور نا انصافی کر رہی ہو
https://twitter.com/x/status/1736600926394446002
آزادمنش نامی سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ پی ٹی اے نے سوشل میڈیا کی بندش کی تصدیق کر دی، اب ان دانشوڑوں کا کیا ہوگا جو کل رات چِلا رہے تھے کہ کچھ بند نہیں ہوا
https://twitter.com/x/status/1736636166362014103 [/FONT]
 
Last edited:

wasiqjaved

Chief Minister (5k+ posts)
Mujhe nahi lagta Umar Saif se kisi ne bhi poocha ho ga. Ye order uper se aaye honge aur nichle logon ne isse bypass ker ke order ki takmeel ki ho gi.