
پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما نبیل گبول نے ایک دبنگ انٹرویو میں کہا ہے کہ اڈیالہ جیل میں بیٹھے شخص کی وجہ سے معاملات خطرناک ہوچکے ہیں،ا گر آپس میں نا بیٹھے تو پھر نا پارلیمنٹ رہے گی نا ہی اڈیالہ جیل۔
تفصیلات کے مطابق رہنما پیپلزپارٹی نبیل گبول نے اے آروائی نیوز کے نمائندے نعیم اشرف بٹ سے خصوصی گفتگو کی اور کہا کہ میں مانتا ہوں کہ عمران خان کو مقبولیت کا ووٹ ملا، یہ ہمیں فارم 47 کی حکومت کہتے ہیں، میں سینٹرل پنجاب سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی کے کتنے ایسے اراکین اسمبلی کو جانتا ہوں جنہوں نے ریٹرننگ افسران کو پیسے دے کر سیٹیں جیتی ہیں، یہ اراکین خود کہتے ہیں کہ انہوں نے آر او کو پانچ پانچ کروڑ روپے دیئے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1806966613406531914
نبیل گبول نے کہاپہلے یہ فیض یاب تھے آج زیر عتاب ہیں، آج کوئی اور فیض یاب ہے تو کل کوئی اور زیر عتاب ہوگا، یہ میوزیکل چیئر کے گرد سب گھوم رہے ہیں، پی ٹی آئی کو 50 فیصد ووٹ ملے جبکہ 50 فیصد انہیں بھی نوازا گیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1806968619831644647
انہوں نے مزید کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ عمران خان باہر آجائیں گے مگر اس میں 6ماہ لگ سکتے ہیں، بانی پی ٹی آئی کو سمجھ کر باہر آنا ہوگا اوروہ جلد سمجھ جائیں گے وہ 80 فیصد سیکھ چکے ہیں جبکہ 20 فیصد سیکھ کر باہر آجائیں گے، بانی پی ٹی آئی کا کوئی بھی اعتبار نہیں کررہا اور گارنٹی بھی نہیں دے رہا،گارنٹی والی شخصیات کہتی ہیں کہ بانی پی ٹی آئی شام کو کچھ ، صبح کچھ اور ہوتے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1806970231593550087
ایک سوال کے جواب میں نبیل گبول نے کہا کہ اگر ہم سب مل بیٹھ کر اپنے ملک کو اس صورتحال سے نہیں نکالیں گےتو نا پارلیمنٹ رہے گا نا ہی اڈیالہ جیل رہے گا، اس وقت جس خطرناک صورتحال سے ہم گزررہے ہیں اس کی وجہ بس ایک ہی شخص ہے جو اڈیالہ جیل میں بیٹھا ہے، ہم سیاسی رہنماؤں کو قید کرنے کے خلاف ہیں، عام معافی ملنی چاہیے، تاہم عام معافی ان کو ملنی چاہیے جو یہ گارنٹی دے کہ باہر نکل کر مزید انتشار نا پھیلائیں، عمران خان بھی گارنٹی دے کر باہر آئیں اور جمہوریت کا ساتھ دیں۔
لیگی حکومت سے متعلق کہا ہم نون لیگ کی حکومت کو دھکا اسٹارٹ پر چلا رہےہیں اور جس دن ہم نے نون لیگ کو دھکا دینا بند کیا انکی گاڑی رک جائےگی۔
https://twitter.com/x/status/1806969489151373499
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/5nabeelfabjjksjllljjs.png