پی ٹی آئی امیدواروں سے کاغذات نامزدگی چھینے جانےکے واقعات دلچسپ تبصرے

pti11h.jpg

الیکشن شیڈول کے اعلان کے بعد توقع ظاہر کی جارہی تھی کہ تحریک انصاف کو لیول پلینگ فیلڈ ملے گی اور انہیں الیکشن لڑنے سے نہیں روکا جائے گا لیکن ایسا نہیں ہوا بلکہ تحریک انصاف کے خلاف مزید سختی دیکھنے میں آرہی ہے کہیں پولیس پی ٹی آئی رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے ماررہی ہے، کہیں پی ٹی آئی رہنماؤں سے زبردستی الیکشن سے دستبرداری کے اعلانات کروائے جارہے ہیں۔

کہیں پی ٹی آئی رہنماؤں کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کیا جارہا ہے تاکہ وہ الیکشن نہ لڑسکیں

لیکن اس الیکشن میں سب سے دلچسپ کام یہ ہورہا ہے کہ پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کے خواہشمندوں سے کاغذات نامزدگی چھینے جارہے ہیں۔ پولیس اہلکاروں نے ریٹرننگ افسروں کے دفاتر کے باہر فیلڈنگ سیٹ کررکھی ہے جس بندے پر بھی شک ہو یہ پی ٹی آئی کا بندہ ہے اس سے کاغذات نامزدگی چھین لئے جاتے ہیں۔

اب تک پولیس عمیر نیازی کے والد، شاہ محمود قریشی کے سیکرٹری، شوکت بسراکے وکیل ،خوشاب سے سابق ایم این اے ملک عمر اسلم اور سابق ایم پی اے ملک خالق بندیال سے کاغذات نامزدگی چھین چکی ہے۔

اسداللہ خان نے تبصرہ کیا کہ میانوالی میں بیرسٹر عمیر نیازی کے والد سے آر او آفس کے باہر پولیس کاغذاتِ نامزدگی چھین کر بھاگ گئی، ایسا الیکشن پہلے دیکھا نہ سنا
https://twitter.com/x/status/1737402881676886500
مونس الٰہی نے ردعمل دیا کہ پنجاب پولیس نے پی ٹی آئی کے امیدوار بیرسٹر عمیر نیازی کے والد سے کاغذات نامزدگی چھین لیے ۔ پولیس میں اور لٹیروں میں کوئی فرق نہیں رہ گیا۔ ایسے پولیس والوں کے لیے کوئی معافی نہیں۔
https://twitter.com/x/status/1737469425253593218
ڈاکٹر شہبازگل کا اس پر کہنا تھا کہ اگر یہ کسی قابل ہوتے تو آج پی ٹی آئی امیدواروں کے کاغذات نامزدگی چھین رہے ہوتے؟؟ ذرا سوچئے
https://twitter.com/x/status/1737434127711031662
انہوں نے مزید کہا کہ اور وقت نے دیکھا کہ عمران خان انہیں وہاں لے آیا جہاں قربانی کی کھالیں چھیننے والے، چندہ چھیننے والے اور آج عمران خان کے امیدواروں سے کاغذات نامزدگی چھیننے والے واہ مولا واہ
https://twitter.com/x/status/1737425113706909799
نسیم کھیڑا نے کہا کہ فرعون بہت بڑا خچر تھا۔ لیکن کاغذات نامزدگی چھیننے والی حرامزادگی اس نے بھی کبھی نہی کی
https://twitter.com/x/status/1737464347977232785
وقار کا کہنا تھا کہ اگر الیکشن جِتوانے کی امید ہوتی تو "شکست خوردہ" کو امیدواروں سے کاغذاتِ نامزدگی نہ چِھیننے پڑتے ناکامی کا %100 یقین ہے
https://twitter.com/x/status/1737397349989683342
ایگل نامی سوشل میڈیا صارف کا کہنا تھا کہ یہ کیسا الیکشن ہے کہ تحریک انصاف کو اب کاغذات نامزدگی حاصل کرنے کے لیے ہائیکورٹ جانا پڑے گا؟ کیا پاکستان کی تاریخ میں کبھی کسی پارٹی پر اتنا جبر ہوا ہے؟
https://twitter.com/x/status/1737460647493824900
احمد وڑائچ کا کہنا تھا کہ دھاندلی کے درجنوں طریقے سنے تھے لیکن یہ کاغذاتِ نامزدگی چھیننے والی واردات پہلی بات دیکھی اور سنی ہے
https://twitter.com/x/status/1737411458294804787
احمد وڑائچ نے مزید تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ کسی سے کاغذاتِ نامزدگی چھینے جا رہے ہیں، کسی کے تائید کنندہ تجویز کنندہ کو اٹھا لیا، کوئی گرفتار ہو گیا، کسی نے سیاست تو کسی نے تحریک انصاف چھوڑ دی، ملک میں صاف شفاف الیکشن ہو رہے ہیں، اس پر بلاشبہ الیکشن کمیشن مبارکباد کا مستحق ہے۔
https://twitter.com/x/status/1737407605738525135
کامران نے ردعمل دیا کہ قصائی کے پھٹے کے نیچے سے ہڈی چھین کر بھاگنے والی خصلت تو کتے کی تھی یہ کاغذات نامزدگی چھیننے والا منصوبہ کس کا ہے
https://twitter.com/x/status/1737420027005968460
محمد عمیر نے کہا کہ میرے اپنے شہر حاصل پور میں تحریک انصاف کے صوبائی حلقوں کے دونوں ٹکٹ ہولڈرز روپوش تھے کل کاغذات نامزدگی حاصل کئے ان سمیت جن افراد پر شک ہے کہ یہ تحریک انصاف کے امیدوار ہوسکتے رات سے ان سب کے گھروں پر چھاپے جاری ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1737374446976180621
محمد عمیر کا مزید کہنا تھا کہ زمینی حالات یہ ہیں کہ کاغذات نامزدگی لینا ایک جرم بن گیا اہم رہنما ایک طرف کوئی عام شہری بھی کاغذات نامزدگی لے رہا تو پولیس فوری گھر پہنچ رہی ہے۔ پنجاب پولیس ذرائع کے مطابق چھاپوں کا ٹاسک سرکل سطح پر ڈی ایس پیز کو دیا گیا ہے نگرانی متعلقہ ڈی پی اوز کررہے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1737372449304383737
عاصم ارشاد نے تبصرہ کیا کہ تحریک انصاف کے لیڈران گرفتار، زبردستی پارٹی چھڑوائی جا رہی ہے،کاغذات نامزدگی چھینے جا رہے ہیں ان حالات میں نگران حکومت کی غیر جانبداری تو وڑ گئی
https://twitter.com/x/status/1737465219079659991
قمرمکین کا کہنا تھا کہ کاغذاتِ نامزدگی چھیننے سے ثابت ہوا کہ میدان میں مقابلہ کر کے جیتنا ممکن نہیں رہا۔
https://twitter.com/x/status/1737446817292505333
مبشرزیدی نے ردعمل دیا کہ کاغذات نامزدگی چھیننے اور ووٹ چوری کرنے میں کوئی فرق نہیں ہے
https://twitter.com/x/status/1737433301051203818
احمد کھوکھر نے تبصرہ کیا کہ اے "اقبال" تیرے شاہین کاغذات نامزدگی چھینتے پھر رہے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1737460848124170444
ناصر علی خان نے کہا کہ کاغذات نامزدگی چھین کر بھاگ جانے سے یاد آیا کسی نے کہا تھا کہ یہ شکست کو قریب دیکھ کر وکٹیں اکھاڑ کر بھاگ جانے والے لوگ ہیں
https://twitter.com/x/status/1737475420927168691
شمائلہ نے کہا کہ وہ چاہتے تو کشمیر بھی چھین سکتے تھے لیکن انہوں نے کاغذات نامزدگی چھیننا مناسب سمجھا۔
https://twitter.com/x/status/1737484314244223361
عمرانعام نے تبصرہ کیا کہ پکے کے ڈاکوؤں نے کچے کے ڈاکوؤں والی حرکتیں شروع کر دی ہیں۔ کچے والے پیسے چھینتے ہیں جبکہ پکے والے کاغذات نامزدگی چھین رہے ہیں
https://twitter.com/x/status/1737484106487714016
 

sensible

Chief Minister (5k+ posts)
جن جن لوگوں کے کاغذات نامزدگی چھینے جارہے ہیں یا جن پر اغوا جبر اور تشدد سے وڈیو بیان ریکارڈ کروائے جارہے ہیں وہ بلامقابلہ جیت چکے ہیں۔یہ سارے ہتھکنڈے خود ان کی جیت کا اعلان ہیں ۔اور ان نشستوں سے پیڈی ایم کا یا نون لیگ کا امیدوار جتوایا گیا تو وہ ہارا ہوا ہو گا
 

Visionartist

Chief Minister (5k+ posts)

kaghizat i namzadgi online download karney ki ijazat diy jaye. isiy tarah kaghizat i namzadgi on line jama kerwanney kiy ijazat diy jaye waqt bachey ga - peysa bachey ga- logon ko shikayet bhi nahiyn hogi​