پی ٹی آئی اور پی پی کی حکومت بنانے کی کوششیں آج بھی جاری ہیں،جاوید چودھری

2jedddyakadawa.png

سینئر صحافی وتجزیہ کار جاوید چوہدری نے نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے پروگرام روبرو میں گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی کے درمیان حکومت سازی کیلئے کوششیں جاری ہونے کا انکشاف کر دیا۔ جاوید چوہدری نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی اور پاکستان تحریک انصاف کی حکومت بنانے کے لیے آج بھی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

8 فروری کے عام انتخابات کے بعد پیپلزپارٹی کی لیڈرشپ کی حکومت سازی کیلئے عمران خان سے بات چیت ہوئی تھی جس کی تمام تفصیلات اعتزاز احسن اور لطیف کھوسہ کے پاس ہیں۔

جاوید چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی کی حکومت بنانے کے لیے لطیف کھوسہ آج بھی کوشش جاری رکھے ہوئے ہیں اور موجودہ سیاسی منظرنامے میں لطیف کھوسہ کا موقف ہے کہ پہلے مسلم لیگ ن اور پھر ایم کیو ایم سے نپٹا جائے اور پیپلزپارٹی کے ساتھ مل کر حکومت قائم کی جائے۔


پاکستان تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی مل کر حکومت قائم کر لیتے ہیں تو اس صورت میں وزیراعظم کون ہو گا؟ پر بات کرتے ہوئے جاوید چوہدری کا کہنا تھا کہ دونوں جماعتوں کے مل کر حکومت قائم کرنے کی صورت میں پیپلزپارٹی چاہے گی کہ وزیراعظم بلاول بھٹو زرداری بنے، عمران خان اس پر راضی ہوتے ہیں تو دونوں جماعتیں مل کر حکومت سازی کر سکتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان بلاول بھٹو کو بطور وزیراعظم تسلیم نہیں کرتا تو پیپلزپارٹی کو سوٹ نہیں کرتا کہ وہ عمران خان یا اس کے کسی بندے کو وزیراعظم کی کرسی دے دیں۔

تحریک انصاف کی وزارت عظمیٰ دینے کے بعد پیپلزپارٹی کی پوزیشن جوں کی توں رہے تھے جو انہیں سوٹ نہیں کرتا

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو میاں برادران کے ساتھ والا سیٹ اپ زیادہ سوٹ کرتا ہے جس میں وہ حکومت میں ہیں بھی اور نہیں بھی، لطیف کھوسہ کی پی ٹی آئی اور پیپلزپارٹی کو ایک ٹیبل پر بٹھانے کی کوشش کامیاب ہو گئیں تو منظرنامہ تبدیل بھی ہو سکتا ہے۔

تحریک انصاف پر پابندی پر گفتگو کرتے ہوئے کہا اس کا فیصلہ حکومت کو کرنا ہے تاہم یہ پابندی برقرار نہیں رکھی جا سکتی کیونکہ عدالتیں اس وقت متحرک ہیں جنہیں نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔ حکومت کو تحریک انصاف پر پابندی عائد کرنے کے لیے بنیادی وجوہات پیش کرنا ہوں گی۔

ملک کی موجودہ صورتحال میں تحریک انصاف پر پابندی لگانے کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایسا لگتا ہے حکومت طاقت کے مظاہرے سے عمران خان اور ان کے حمایتیوں کو یہ باور کروانا چاہتی ہے کہ جب تک وہ نہیں چاہیں گے تو تحریک انصاف کو راحت وچین نصیب نہیں ہو سکتا۔

انہوں نے موجودہ محاذ آرائی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ لڑائی عدالتوں اور ریاست کے درمیان ہو رہی ہے، سچی بات یہی ہے کہ ہائیکورٹس اور سپریم کورٹس میں اس وقت 125 ججز موجود ہیں جن کی اکثریت عمران خان کے ساتھ ہے۔ 125 ججز کے عمران خان کے ساتھ ہونے کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ وہ بھی عوام سے ہیں اور ان کی نبض سے آگاہ ہیں اور بظاہر اس وقت عوام عمران خان کیساتھ ہے۔
 

Nebula

Minister (2k+ posts)
Just propaganda. They all get mad after the collapse of extension plan. They see now judges will fix them
 

tahirmajid

Chief Minister (5k+ posts)
Best move will be to agree with PPP to form government, when Shahbaz sharif step down due to no confidence or fail to take majority vote then PTI can handle easily with PPP for new election immediately
 

exitonce

Prime Minister (20k+ posts)
Aur tou kuyo tashreef ka zor laga raha hay, tera kya intrst hay saway company key chamcha geeree kay alawa.
 

chandaa

Prime Minister (20k+ posts)
Jaidaa changar phir se jhoot boltey huey. Khan aik baar haan marey Zardari hud jail kaey ga yeh kaam karney ke liyae. But Khan is not going to do that as Pee Pee Pee is partner in crime with Noon leak and napaak fouj.
 

Melanthus

Chief Minister (5k+ posts)
This is just a speculation by Jaida changar.If PTI forms a government with PPP then it will be a disaster for PTI.Zardari and Sharifs are the biggest dakoos of Pakistan.How can anyone sit with these thieves who parties are mafias.
 

Citizen X

(50k+ posts) بابائے فورم
This is just a speculation by Jaida changar
Not speculation, outright lies.

PPP to khushi se maar jaye gi agar PTI ke saath govt banay ko mil gai.

PDM ki saari jamaton ka aasli khuwab yehi hai ke PTI unke saat mil jaaye.

Is liye to harami roz bakwas kerte hai, muzaqarat karain muzaqarat karain
 

Back
Top