
سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف پہلے بغیر محنت آگے آگئی تھی، انہیں اب محنت کی ضرورت ہے۔
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نوابشاہ میں کاغذات کی جانچ پڑتال کیلئے ریٹرننگ افسران کے آفس پہنچے اور اپنے کاغذات کی جانچ پڑتال مکمل کروائی۔
اس موقع پر انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی پہلے بغیر محنت کیے آگے آگئی تھی، انہیں محنت کرنی چاہیے ، اب وہ محنت کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ چیف جسٹس آف پاکستان نے واضح طو رپر کہہ دیا ہے کہ انتخابات ضرور ہوں گے، پیپلزپارٹی کا مستقبل روشن ہے،انشااللہ آئندہ حکومت ہم ہی بنائیں گے۔
خیال رہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے نوابشاہ سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے207 سے انتخابات میں حصہ لینے کیلئے کاغذات نامزدگی کروادیئے ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/5khhnjjdfhjku.png