پی ٹی آئی جب اقتدار میں تھی تو آرمی چیف باپ اور ڈی جی آئی ایس آئی چاچا تھا،

kaha11h12.jpg


وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان تحریک انصاف پر طنز کے تیر برساتے ہوئے کہا ہے کہ جب یہ اقتدار میں تھے تب آرمی چیف باپ اور ڈی جی آئی ایس آئی چاچا تھا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر دفاع اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ محمد آصف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر 9 مئی کے واقعات سے متعلق کیسز میں گرفتار افراد کے حوالے سے ایک ویڈیو شیئر کی اور کہا کہ ایسا نہیں ہوسکتا کہ جب چاہو سیاسی اختلافات کو وطن دشمنی میں تبدیل کرو اور وطن کی اسا س پر حملہ آور ہو جاؤ اور پھر معافی مانگ کر معصوم بن جاؤ یا پارٹی چھوڑدو۔
https://twitter.com/x/status/1795126804568535222
رہنما ن لیگ نے مزید لکھا کہ ان میں سے کوئی روپوش ہوگیا تو کوئی مفرور ہوگیا، وہ لوگ کہاں گئے جو اسمبلی میں اگلی قطاروں میں بیٹھتے تھے اور ان کے وزیر اور مشیر تھے، کہاں گئے وہ لوگ جن کی تکبر اور رعونت سے بھری تقاریر اسمبلی کے ریکارڈ میں آج بھی محفوظ ہیں۔

وفاقی وزیر دفاع نے مزید کہا کہ یاد کریں یہ لوگ کہ جب یہ اقتدار میں تھے تو آرمی چیف ان کا باپ اور ڈی آئی ایس آئی چاچا تھا، پوری مسلم لیگ اور پیپلزپارٹی کو جیل بھیج دیا تھا یا جلاوطن کردیا تھا مگر اللہ نے ہمیں ہمت دی اور ہماری عزت رکھی اور دوبارہ اقتدار عطاء کیا۔

اپنے ایک اور ٹوئٹر پیغام میں خواجہ آصف نے کہا کہ جنرل باجوہ کی اتنی تعریف شاید میراثی بھی نہ کر سکیں۔ آج بھی اس پہ دست شفقت رکھا جائے تو اس سے بھی زیادہ تعریفیں کرے گا۔ ایسے ڈائیلاگ بولے گا کہ میراثی اسکی دستار بندی کریں گے۔ اسکا کوئ نظریہ یا اصول نہیں۔ اقتدار صرف اقتدار کی ھوس ھے۔ ایجنڈا پاکستان نہیں اپنی ذات ھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اپنے اقتدار کے بغیر اسکے ذہن میں پاکستان کا تصور بھی نہیں۔اپنے ان فرمودات کے مطابق آج عمران خان خود غدار ھے
https://twitter.com/x/status/1795126309141586226
 

sensible

Chief Minister (5k+ posts)
یہ کہانی تو نون لیگ کی پیدایش سے اب تک کی ہے ۔یہاں لوگ ملک چھوڑ کر نہیں بھاگے اپنے ملک میں ہی تھے کم ظرفوں سے جنگ میں حکمت عملی کے طور پر منظر سے ہٹ گئے ان نونیوں کے لیڈر تو باقاعدہ جنگ ہار کر ڈیل لے کر بیرون ملک زلت سے بھاگ جاتے ہیں شروع سے اور جب ان کو باپ اور چاچا ملتا ہے تو تب واپس آتے ہیں اور ان کو تو داماد بھی اسی چکر میں ملا ہے
ان بہادروں کو نواز شریف خود کہہ چکا ہے کہ وہ پیچھے مڑ کر دیکھتا ہے تو یہ سب بھاگ جاتے ہیں اسی لئے اسے زلت آمیز ڈیلیں لینی پڑتی ہیں
اور اب تو انہوں نے آرمی چیف کو اپنا ابو اور ڈی جی آئ ایس آئ کو بہنوئ بنایا ہوا ہے اس کا اقرار بھی کر رہے ہیں اور اسی وجہ سے ان دونوں کی مٹی بھی بری طرح پلید ہو رہی ہے
 
Last edited:

Back
Top