پی ٹی آئی حکومت روزگاردینے میں گزشتہ حکومتوں سےبہت آگے،شیری رحمان بھی معترف

12sherryrehmanptijobtareef.jpg

سینیٹر شیری رحمان نے ٹویٹر پر 2008 میں اپنی حکومت کے قیام سے 2022 میں عمران خان کی حکومت تک روزگار کے مواقعوں سے متعلق ایک تقابلی جائزہ پیش کردیا ہے۔

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر پیپلزپارٹی کی سینئر رہنما شیری رحمان نےایک چارٹ شیئر کیا جس میں 2008 سے پیپلزپارٹی کی حکومت کے قیام میں آنے کے بعد سے ملک میں روزگار کے مواقع پیدا ہونے سے متعلق تفصیلات شیئر کی گئی تھیں۔

چارٹ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کیسے 2008 میں حکومت میں آنے کے بعد پیپلزپارٹی 14لاکھ سالانہ نوکریوں کی شرح سے 5سال میں 6اعشاریہ9 ملین افراد کو روزگار فراہم کرنے میں کامیاب ہوئی۔

https://twitter.com/x/status/1510194339414085633
اسی چارٹ کے مطابق 2013 میں پیپلزپارٹی کے اقتدار سے جانے کے بعد ملک میں نئےروزگارکے مواقع پیدا ہونا کم ہوئے اور مسلم ن کے پانچ سالہ دور میں اس کی شرح 11لاکھ40ہزار تک گر گئی، مسلم لیگ ن کے دورمیں مجموعی طور پر 5اعشاریہ 7 ملین افراد کو نیا روزگار میسر آیا۔

پیپلزپارٹی کی رہنماکی جانب سے سامنے لائے گئے اس گراف کے مطابق 2018 میں ن لیگ کی حکومت ختم ہونے کے بعد تحریک انصاف کا دور آیا جس میں اب تک یعنی چار سالوں میں 18لاکھ40 ہزار افراد کو سالانہ نیا روزگار مل رہا ہے،تحریک انصاف کی حکومت نے چار سال میں 55لاکھ افراد کو نوکریاں فراہم کی ہیں۔

یعنی ن لیگ نے اپنے پانچ سالہ دور حکومت روزگار کے 57لاکھ مواقع پیدا کیے تو تحریک انصاف نے2018 سے 2022 تک55لاکھ نوکریاں پیدا کردی ہیں اور ابھی اس حکومت کا ایک سال بھی باقی ہے۔
 

Saboo

Prime Minister (20k+ posts)
ہاہاہا سینیٹر شیری کو معاف ہی رکھیں ...اسے پتہ نہیں کیا کہنا ہے اور کیا نہیں.
یہ ابھی ابھی شرجیل میمن سے ملکر آ رہی ہے…..یس جوس واز فنٹاسٹک
 

rmunir

Minister (2k+ posts)
جہالت کی انتہاہ دیکھو گراف میں اونچائی پر پی پی کو دیکھ کر شیئر کردیا سمال پرنٹ پڑھنے کی بھی ضرورت محسوس نہیں کی۔
 

miafridi

Prime Minister (20k+ posts)
But she comparing false figures of PML n era with PTI real time data

She tried to give a false picture but it backfired, because this chart is about 5 year of PPP, 5 years of PMLN while only 3 years of PTI, and it is clear from the chart that it was PTI who has created more jobs on average.