پی ٹی آئی خواتین کو کیوں گرفتار کیا گیا؟ اسلام آباد پولیس نے وجہ بتادی

isbaoashass.jpg

اسلام آباد میں خواتین کو کیوں گرفتار کیا گیا؟ اسلام آباد پولیس نے وجہ بتادی

اسلام آباد پولیس کے مطابق اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ العمل ہے۔ مجمع خلاف قانون پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ امن عامہ کے قیام کو یقینی بنانے کےلیے قانون شکن افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ 3 خواتین مظاہرین کو خواتین پولیس آفیسرز نے حراست میں لیا ۔جنہیں شخصی ضمانت پر رہا کردیا گیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1654924701079044096
ترجمان اسلام آباد پولیس کامزید کہنا تھا کہ 15 افراد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔ قانون سب کےلیے برابر ہے ۔ تمام افراد کو بارہا بتایا گیا کہ اسلام آباد میں جلسے/جلوس کی اجازت نہ ہے۔
https://twitter.com/x/status/1654883467400814592
ترجمان نے مزید کہا کہ متنبہ کرنے کے باوجود قانون کی خلاف ورزی کی گئی جس پر قانون حرکت میں آیا۔ اسلام آباد پولیس قانون کی عملداری کےلیے مصروف عمل ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز احتجاج کرنے پر اسلام آباد پولیس نے تحریک انصاف کی تین خواتین اور 15 افرادکو گرفتار کیا تھا جس پر عمران خان نے شدید ردعمل کا اظہار کیا۔
https://twitter.com/x/status/1654939978378493958
ان کاکہنا تھا کہ ہم عملاً جنگل کے قانون کے شکنجے میں اور ایک بنانا ریپبلک میں تبدیل ہوچکے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ میں اپنے لوگوں سے اپیل کرتا آیا ہوں کہ جب تک ہم سب قانون کی حکمرانی کیلئے کھڑےنہیں ہوتے، ایک خوشحال اور جمہوری پاکستان کا کوئی مستقبل نہیں۔
 

miafridi

Prime Minister (20k+ posts)
Jalsay ki announcement hotay hi section 144 lagao aur phir arrest kar lo. Banana Republic of Pakistan.
 

Back
Top