
وفاقی حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا ہے جس کے بعد تحریک انصاف کے دور حکومت میں مجموعی طور پر بجلی کی اوسط قیمت 52 فیصد بڑھ گئی ہے۔
نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 1 روپیہ39 پیسے اضافہ کیا ہے جس کے بعد فی یونٹ اوسط قیمت 17روپے 83 پیسے تک پہنچ چکی ہے۔ اوسط قیمت میں فی یونٹ بنیادی ٹیرف اور سہہ ماہی ٹیرف بھی شامل ہے، حکومت کی جانب سے بجلی کے بلوں میں 17 فیصد جنرل سیلز ٹیکس وصول کیا جاتا ہے جبکہ ڈیڑھ فیصد ڈیوٹی بھی شامل ہوتی ہے، فی یونٹ 45 پیسے فنانشل کاسٹ چارجز علیحدہ سے صارفین سے وصول کیے جاتے ہیں اور پی ٹی وی فیس 35 روپے فی بل مقرر ہے۔
نیپرا کے مطابق تحریک انصاف کی حکومت آنے سے پہلے بجلی کی فی یونٹ اوسط قیمت 11 روپے 72 پیسے تھی جس میں مجموعی طور پر 6روپے 11 پیسے کا اضافہ ہوچکا ہے ۔
نیپرا کے مطابق تحریک انصاف کی حکومت نے بجلی کی اوسط قیمت میں اب تک 52 فیصد اضافہ کردیا ہے جس سے فی یونٹ اوسط قیمت 17 روپے83 پیسے ہوگئی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/7electerif.jpg