پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف مقدمات سے دہشت گردی کی دفعات ختم

1ptiatcegafisala.jpg

پچیس مئی کو لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ اور پولیس پر تشدد کرنے کیس میں لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی کے بیس رہنماؤں کی تمام مقدمات سے دہشت گردی کی دفعات ختم کر دیں

پولیس نے پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف مقدمات سے دہشت گردی کی دفعہ 7 اے ٹی اے ختم کردی ہیں،تھانہ گلبرگ ،بھاٹی گیٹ ،تھانہ شفیق آباد اور تھانہ شاہدرہ میں درج مقدمات میں دفعات ختم کی گئی ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1555404819900383232
تفتیشی افسران کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری درکار نہیں،مقدمات میں ان کا کوئی کردار نہیں ہے،پی ٹی آئی کے20رہنماؤں نےعبوری ضمانتوں کی درخواست واپس لےلی، جس کے بعد عدالت نے کیس نمٹادیا۔


اس سے قبل بھی پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کیخلاف توڑ پھوڑ کیس میں ضمانتوں میں توسیع ہوچکی ہے،یاسمین راشد، حماد اظہر، یاسر گیلانی، زبیر نیازی، عندلیب عباس، جمشید چیمہ، شیخ امتیاز، اسلم اقبال، محمودالرشید، ندیم عباس، مراد راس، شفقت محمود اور مسرت جمشید کے مقدمات میں توسیع کی گئی ہے۔
 
Last edited by a moderator: