پی ٹی آئی رہنما عامر مغل کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد

Kashif Rafiq

Prime Minister (20k+ posts)
اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے پولیس کی پی ٹی آئی رہنما عامر مغل کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی۔

اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی رہنما عامر مغل کو سی ڈی اے اور پولیس اہلکاروں پر حملہ آور ہونے کے کیس میں جسمانی ریمانڈ کے لیے انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا۔

جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے پولیس کی عامر مغل کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی۔

جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے اپنے حکم میں کہا کہ عامر مغل کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹریٹ کو سیل کرنے کے موقع پر مزاحمت کرنے پر انسدادِ دہشت گردی کا مقدمہ اسلام آباد کے تھانہ کراچی کمپنی میں علاقہ مجسٹریٹ محمد سجاد کی مدعیت میں 7 اے ٹی اے سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا۔

مقدمے میں پی ٹی آئی اسلام آباد کے رہنما عامر مغل کو نامزد کیا ہے جنہیں گزشتہ رات ہی پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹریٹ کے باہر سے گرفتار کر لیا گیا تھا۔

درج کی گئی ایف آئی آر کے مطابق سی ڈی اے کے آپریشن کے دوران عامر مغل نے آتے ہی ہوائی فائرنگ شروع کر دی تھی۔

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ عامر مغل نے مشتعل ہجوم کے ہمراہ پولیس پارٹی پر حملےکی بھی کوشش کی۔

مقدمے کے متن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ عامر مغل کی گرفتاری کے دوران ان کے ساتھی فرار ہو گئے۔

 

vicahmed99

Chief Minister (5k+ posts)
Lagta hey PTI waloon ney Phojiyun ki larkiyun sey zabardasti shadiyaaan ki hein ya ghar sey bhaga key liye gayee hein tabhi phoji itney ghussay mein hein
 

Nice2MU

President (40k+ posts)
It is not bravery. Instead of asking about illegal activity of Police and CDA, he has sent someone for judicial remand.

یہ بھی بہت ہے کیونکہ وہ فضول جسمانی ریمانڈ بھی دے سکتا تھا۔۔۔ شائد یہ حکومتی کارنامہ ہو، کھسروں کا نا ہو۔
 

Back
Top