پی ٹی آئی سسٹم میں رہےبائیکاٹ نہ کرے:چیف جسٹس کامشورہ،بیرسٹر گوہر کی تصدیق

chief-justice-pti-meeting1740151293-0-600x450.webp


اسلام آباد:
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ چیف جسٹس نے انہیں پی ٹی آئی کے سسٹم میں رہنے اور بائیکاٹ نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔


ڈسٹرکٹ کورٹس میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ وہ آج کورٹ میں 26 نومبر کی کمپلینٹ کے حوالے سے پیش ہوئے ہیں اور عدالت نے الیکشن کی وجہ سے 15 تاریخ دی ہے۔


صحافی نے سوال کیا کہ چیف جسٹس نے پی ٹی آئی کو سسٹم میں رہنے اور بائیکاٹ نہ کرنے کا مشورہ دیا، جس کی تصدیق کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے جواب دیا کہ آپ کی بات بالکل درست ہے۔


انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس سے کل ملاقات ہوئی۔ حکومت کے خلاف ہماری چارج شیٹ بہت لمبی ہے۔ عدلیہ سے ہم زیادہ خوش نہیں، ہم نے ملاقات میں عدالتی رویے کے حوالے سے گزارشات رکھی ہیں۔ پی ٹی آئی کے ساتھ ایسا سلوک کرنا جمہوریت اور قانون کے لیے ٹھیک نہیں ہے۔


یہ خبر بھی پڑھیں: پی ٹی آئی وفد نے چیف جسٹس سے ملاقات میں عمران خان سمیت دیگر درپیش مسائل اجاگر کیے، اعلامیہ


بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہمارا الائنس کا وفد کراچی گیا ہے، یہ تحریک چلیں گی، تمام اپوزیشن کے ساتھ الائنس بنانے جا رہے ہیں۔ آئین کی سربلندی کے لیے تحریک چلا رہے ہیں تاکہ ووٹ چوری نہ ہو۔ سیاسی جماعتوں کا اپنا منشور ہوتا ہے، سب انٹرنل پراسیس کرتے ہیں، اس وجہ سے تحریک میں وقت لگتا ہے۔


بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم نے کھلے دل کے ساتھ مذاکرات شروع کیے تھے، چاہتے تھے کہ مذاکرات سے حل نکلے مگر حکومت نے اسے سنجیدگی سے نہیں لیا اور جلدبازی کی۔ شیر افضل مروت کا معاملہ پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے، کوئی بھی اگر ڈسپلن کی خلاف ورزی کرتا ہے تو ہم ایک پراسیس چلاتے ہیں۔


چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ 9 مئی میں پارٹی چھوڑنے والوں کے حوالے سے خان صاحب فیصلہ کریں گے۔ اکبر ایس بابر بھی کہتا ہے کہ وہ پارٹی کا حصہ ہے، یہ ہر بندے کی اپنی ذہنی کیفیت ہے، پی ٹی آئی کا موقف واضح ہے۔ بانی پی ٹی آئی کے خطوط جس کے نام بھی گئے، بانی پی ٹی آئی نے سنجیدہ معاملات کی طرف اشارہ کیا تاکہ فوج اور عوام میں خلیج نہ ہو۔


انہوں نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی کے اندرونی معاملات بالکل ٹھیک ہیں اور پارٹی میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں ہے۔


وزیراعظم و دیگر کے خلاف کارروائی کرنے کی درخواست پر سماعت ملتوی:
قبل ازیں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں 26 نومبر احتجاج کے مظاہرین پر مبینہ تشدد اور قتل کے معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف و دیگر کے خلاف قانونی کارروائی شروع کرنے کی کرمنل کمپلینٹ پر سیشن جج ناصر جاوید رانا نے سماعت کی۔


دورانِ سماعت چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر عدالت میں پیش ہوئے اور مؤقف اختیار کیا کہ آج الیکشن کی وجہ سے وکلا پیش نہیں ہوسکے۔


بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت 15 مارچ تک ملتوی کر دی۔
 

ek hindustani

Chief Minister (5k+ posts)

پی ٹی آئی سسٹم میں رہےبائیکاٹ نہ کرے

...is ka keya matlab.
Main to samajhnay say asir hun.
 

crankthskunk

Chief Minister (5k+ posts)
A reference should be sent against this MOFOS. He is trying to justify the illegal acts of this fake and illegal government, by giving the advice to accept this illegal mafia and stay in the system. His job is to catch those who were responsible for massive rigging, impeach Raja in the ECP and return the government to legitimate people who were elected by the people of Pakistan.
 

Back
Top