تحریک انصاف کے کارکن اور سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ حیدر سعید کو سحری سے ایک گھنٹہ قبل نامعلوم لوگ اٹھا کر لے گئے۔۔ نقاب پوشوں کے گھر میں گھسنے کے مناظر سامنے آگئے
اطلاعات کے مطابق سحری سے قبل ساٹھ نقاب پوش بھیج کر حیدر سعید کو اس کی والدہ کے سامنے تشدد کرکے اغوا کرکے لے گئے۔
https://twitter.com/x/status/1901042890958049425
نامعلوم نقاب پوشوں نے گھر میں گھس کر توڑ پھوڑ کی اور پھر حیدر سعید کو ساتھ لے گئے جبکہ والدہ اور والد مزاحمت کرتے رہے
حیدر سعید کی والدہ نے روتے ہوئے گفتگو میں کہا کہ میں نے کہا مجھے گولی مارنی ہے تو مارے لیکن حیدر سعید کو نہ لیکر جائیں، میں آپ سب سے درخواست کرتی ہوں حیدر سعید کے لئے آواز اٹھائیں
https://twitter.com/x/status/1901043145481351315
حیدر سعید کے والد نے نامعلوم افراد کے ہاتھوں اپنے بیٹے کے اغوا پر بیان کہا کہ وہ لوگ گھر میں گھسے اور توڑ پھوڑ کی ۔ تیس چالیس لوگ بغیر وردی کے آئے، جس میں زیادہ تر نقاب پوش تھے اور حیدر سعید کو گھر سے اٹھا کر لے گئے
https://twitter.com/x/status/1901042970842861699
Last edited by a moderator: