
لاہور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی سینیٹرز کو آزاد قرار دے کر مسلم لیگ ن میں ضم کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔
لاہور ہائی کورٹ میں ایڈووکیٹ آفاق احمد کی پی ٹی آئی سینیٹر ز کو آزاد قرار دے کر ن لیگ میں ضم کرنے کی درخواست پر بطور اعتراض سماعت ہوئی، جسٹس علی باقی نجفی نے درخواست پر سماعت کی، درخواست میں چیف الیکشن کمشنر سمیت دیگر متعلقہ اداروں کو فریق بنایا گیا تھا۔
درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ عدالت ،سینیٹ میں پی ٹی آئی کے سینیٹرز کو آزاد قرار دے کر انہیں مسلم لیگ ن میں ضم کرنے کے احکامات جاری کرے۔
رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ نے اس درخواست کے قابل سماعت ہونے اور پہلی درخواست کا تحریری فیصلہ ساتھ لف نا کرنے کے اعتراضات عائد کیے۔
جس کے بعد عدالت نے اعتراضی درخواست کے قابل سماعت ہونے کے حوالے سے فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/15ptiiasentarrss.png