
تحریک عدم اعتماد سے قبل تحریک انصاف سے مںنحرف ارکان کو ٹکٹ کے حصول میں مشکلات کا سامنا، ن لیگ کے اندر شدید مشکلات
صحافی نعیم اشرف بٹ کے مطابق دوسال قبل پی ٹی آئی سےمنخرف ہونیوالےچند سابق ایم این ایزکونون لیگ میں مخالفت کاسامنا ہے۔ 20میں سے9کونون کی ٹکٹ دینےکی مخالفت کی گئی، باقی11میں سے8کی حمایت اور3کامقامی قیادت سےمشاورت سےفیصلہ ہوگا۔
ن لیگی ذرائع کے مطابق جسکی حلقےمیں بہترپوزیشن ہوئی اسےٹکٹ ملےگی۔ہوسکتاہےبعض کو ایم پی ایز ٹکٹ اورلیگی ایم این اے کا امیدوار بنایا جائے
https://twitter.com/x/status/1725080479173652776
ن لیگی رہنما کے مطابق ٹکٹوں کا حتمی فیصلہ پارلیمانی بورڈ ان امیدواروں کے انٹرویوز اور مقامی حالات پر کرے گا۔
ایک اور ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ فیصل آباد سے راجہ ریاض کے مقابلے میں رانا افضل کے بیٹے کو جبکہ تحریک انصاف کے ہی منحرف نواب شیروسیر کے مقابلے میں طلال چوہدری کو موزوں امیدوار سمجھا جارہا ہے۔
ملتان سے محمد حسین ڈاہر، راناقاسم نون، مظفرگڑھ سے عامرطلال گوپانگ اور بہاولنگر سے عبدالغفار وٹو کو ٹکٹ ملنے کاامکان ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/amitl11h2131.jpg