پی ٹی آئی نے پیٹرولیم لیوی لگائی تو تنقید، خود بھی وہی کام کیسے؟شہزاد اقبال

4shahzadiqbalpetroliumlevy.jpg

وفاقی بجٹ پیش کردیا گیا ہے،شہباز حکومت نے بجٹ میں آئی ایم ایف کے مطالبے پر پیٹرولیم لیوی کا 750 ارب روپے کا ہدف رکھ دیا،اس حوالے سے جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں میزبان شہزاد اقبال نے موازنہ کیا۔

پروگرام میں میزبان نے بتایا کہ پاکستان تحریک انصاف نے پیٹرول لیوی کا ہدف 610 ارب روپے رکھا تھا، جس پر ن لیگ نے شدید تنقید کی تھی، جب پی ٹی آئی نے لیوی لگانا شروع کی تو تب بھی ن لیگ کی جانب سے تنقید کی گئی تھی کہ عمران خان نے آئی ایم ایف سے لیوی کا معاہدہ کرلیا۔

شہزاد اقبال نے کہا کہ اب ن لیگ نے پیٹرولیم لیوی کا ہدف 750ارب روپے رکھا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1535697767326162948
شہزاد اقبال نے پروگرام میں موجودہ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی دوہزار اکیس کی جون کی ایک ویڈیو کلپ دکھائی جس میں وہ پی ٹی آئی حکومت پر 610روپے لیوی کا ہدف رکھنےپر تنقید کررہے ہیں۔

ویڈیو کلپ میں مفتاح اسماعیل کہتے ہیں کہ آج جو اوسط لیوی لگا ہے وہ تین روپے پچیس پیسے ڈیزل اور تین روپے پیٹرول پر ہے،ستائیس روپے پچیس پیسے اس پر پورے سال ٹیکس بڑھایا جائے گا، آج کل پیٹرول بھی مہنگا ہورہا ہے،دیکھیں قیمتیں کہاں جائیں گی۔


محمد زبیر نے بھی 610روپے لیوی رکھنے پر پی ٹی آئی حکومت پر تنقید کی تھی،شاہدخاقان عباسی ہوں یا دیگر لیگی رہنما سب نے ہی ماضی میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو پیٹرولیم لیوی کا ہدف 610روپے رکھنے پر شدید تنقید کی تھی۔

شہزاد اقبال نے تمام کلپس چلانے کےبعد پروگرام میں کہا کہ ن لیگ لیوی لگانے پر کہتی تھی کہ پی ٹی آئی حکومت نے آئی ایم ایف سے جو معاہدہ کیا ہے اس کا بوجھ ہمیں اٹھانا پڑ رہا ہے اور اب خود لیوی لگار رہی ہے اور آئی ایم ایف کے سخت شرائط مان رہی ہے۔

حکومت کے مالی سال کی بجٹ میں ایندھن پر لیوی کا ہدف 22-2021 کے مقابلے 610 ارب سے بڑھا کر 750 ارب تک کرنے کے بعد مالی سال 23-2022 میں ملک بھر میں سفر مہنگا ہونے کا امکان ہے۔
 

karachiwala

Prime Minister (20k+ posts)
درت کا کیا خوبصورت انتقام ھے کہ کل تک خان کو منگتا کہنے والے آج در در پر مانگ رھے ہیں لیکن کوئی بھیک دینے کو تیار نہیں
میرے اللہ تو بڑا بے نیاز ھے