
وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے خود بانی پی ٹی آئی پراعتبار نہیں کرتے، بالواسطہ یا بلاواسطہ مذاکرات کی باتیں خلوص سے عاری ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے کئی بار عمران خان کو بات چیت کی دعوت دی، جب وہ لیڈر آف اپوزیشن تھے تب بھی یہ پیشکش کی اور معیشت پر معاہدے کی تجویز دی مگر پی ٹی آئی نے کوئی جواب نہیں دیا، اس وقت عمران خان رعونت سے اپوزیشن جماعتوں کی طرف پشت کرکے بیٹھے رہے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ ان دنوں بانی پی ٹی آئی کاباجوہ اور فیض کے ساتھ عشق جوان تھا، شہباز شریف نے بطور وزیراعظم ایک بار پھر میثاق معیشت کی دعوت دی، ان کی نشستوں پر گئے، لیڈر آف اپوزیشن، پی ٹی آئی قیادت سے ہاتھ ملائے، جے یو ئی قیادت اور اچکزئی کی خیر خیریت پوچھی مگر پھر بھی کوئی مثبت جواب نہیں ملا۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت یہ بس اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش پر بضد رہے اور اب بالواسطہ یا بلاواسطہ مذاکرات کی باتہیں ہورہی ہیں، ایسی باتیں خلوص سے بالکل عاری ہیں،پی ٹی آئی والے خود ہی عمران خان پر اعتبار نہیں کرتے ۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/1khawajajasikdjvvsimakjs.png