
راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنماؤں پر مشتمل وفد نے اچانک اڈیالہ جیل کا دورہ کیا۔ ذرائع کے مطابق وفد میں بیرسٹر گوہر، شبلی فراز، اور اسد قیصر شامل تھے، جو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے جیل پہنچے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ملاقات کا مقصد بانی پی ٹی آئی سے احتجاج کے آئندہ کے لائحہ عمل پر بات چیت کرنا ہے۔ وفد احتجاج کے جاری رکھنے یا اسے ختم کرنے کے حوالے سے اہم فیصلے کے لیے مشورہ کرے گا۔
https://twitter.com/x/status/1861110191925739629
مزید یہ کہ پی ٹی آئی وفد نے حکومتی کمیٹی سے حالیہ مذاکرات کے بعد یہ ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق، اس ملاقات میں احتجاج کے حوالے سے حتمی حکمت عملی پر غور کیا جائے گا اور بانی پی ٹی آئی اس بات کا فیصلہ کریں گے کہ احتجاج جاری رکھا جائے یا اسے ختم کرنے کی کال دی جائے۔
ذرائع کے مطابق، وفد بانی پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کے اہم نکات پر تبادلہ خیال کرے گا اور احتجاج کے آئندہ مراحل کے بارے میں مشاورت کرے گا۔ احتجاج کی حالیہ صورتحال اور حکومتی رویے کے تناظر میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/5imrakhsnsjjdnajsjssss.png