
نئی سیاسی جماعت کے ساتھ کام کرنے پر کوئی اعتراض بھی نہیں کر سکے گا : گورنر سندھ
9 مئی (یوم سیاہ) کے پرتشدد واقعات کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے متعدد رہنمائوں نے سابق وزیراعظم عمران خان سے راہیں جدا کرنے کا اعلان کیے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیر خارجہ ونائب چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی اگلے چند دنوں میں ٹی وی پر بہت زیادہ دکھیں گے۔ شاہ محمود قریشی ایک بڑے گدی نشین ہیں، انہیں اور ان کے مریدوں کو پاکستان سے بہت محبت ہے۔
گورنر سندھ کا پیشین گوئی کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آئندہ آنے والے دنوں میں شاہ محمود قریشی ایک نئی سیاسی جماعت پی ٹی آئی پاکستان کی سربراہی کرتے نظر آئیں گے ۔ نئی سیاسی جماعت کے ساتھ کام کرنے پر کوئی اعتراض بھی نہیں کر سکے گا جس کی ایک بڑی مثال متحدہ قومی موومنٹ پاکستان ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رہنمائوں فیاض الحسن چوہان اور صاحبزادہ میاں جلیل احمد شرقپوری کی طرف سے تحریک انصاف سے لاتعلقی اختیار کرنے کے بعد جلیل احمد شرقپوری کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف نہیں بلکہ عمران خان پر پابندی لگائی جانی چاہیے۔ انہوں نے عندیہ دیا کہ وہ شاہ محمود قریشی کی نئی سیاسی جماعت میں ان کے ساتھ ہوں گے۔
جلیل احمد شرقپوری کا نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ خان صاحب سے درخواست کی جا سکتی ہے کہ وہ گوشہ نشینی اختیار کریں اور اللہ اللہ کریں، اب انہیں شاہ محمود قریشی کا موقع دینا چاہیے۔ دوسری طرف فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ نئی سیاسی جماعت وجود میں آئے گی جس میں چند ماہ لگ جائیں گے۔ شاہ محمود قریشی میں صلاحیت ہوئی تو وہ اس جماعت کو کی سربراہی کریں گے جس کیلئے جلد اہم ملاقاتیں کی جائیں گے۔
یاد رہے کہ سابق وزیر خارجہ ونائب چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کو گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر انڈر ٹیکنگ جمع کرانے کے بعد اڈیالہ جیل سے رہائی کے فوری بعد دوبارہ سے گرفتار کرلیا گیا تھا۔اڈیالہ جیل سے باہر آنے پر صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ پارٹی نہیں چھوڑ رہا، پارٹی کے ساتھ ہوں، پارٹی کیساتھ ہی رہوں گا ۔
https://twitter.com/x/status/1661045410469748737
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/11ototptptsarbra.jpg