
جماعت اسلامی کو پاکستان تحریک انصاف سے اتحاد کا اعلان کرنا مہنگا پڑگیا، اعلان کے بعد جماعت اسلامی کی جیتی ہوئی تین نشستیں ختم ہو گئیں۔
تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کو خیبر پختونخوا اسمبلی میں مزید دو نشستوں پر شکست کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، اس شکست کے بعد جماعت کی صوبائی اسمبلی میں نمائندگی ختم ہوکر رہ گئی ہے۔
سرکاری نتائج جاری ہوتے باجوڑ سے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے21 سے غیر حتمی نتیجے میں کامیاب ہونے والے جماعت اسلامی کے امیدوار سردار خان کو ہار کا سامنا کرنا پڑا اور پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار اجمل خان کو 16ہزار 712 ووٹوں سے کامیاب قرار دیا گیا۔
خیبر پختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے20 سے غیر سرکاری نتائج میں کامیاب قرار دیئے جانے والے جماعت اسلامی کے امیدوار مولانا وحید گل کو 6ہزار 869 ووٹوں سے شکست ہوئی جبکہ پی ٹی آئی کے آزاد امیدوار انور زیب خان کو 12ہزار903 ووٹوں سے فتح یاب قرر دیا گیا۔
اس سے قبل پی کے17 میں بھی جماعت اسلامی کے کامیاب امیدوار کو بھی دوبارہ گنتی میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
خیال رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہابتدائی نتائج میں جماعت اسلامی نے خیبر پختونخوا اسمبلی میں 3 نشستوں پر کامیابی حاصل کی تھی تاہم اب تینوں نشستوں پر ہی جماعت اسلامی کے امیدواروں کو ناکام قرار دیدیا گیا ہےجس کے بعد جماعت اسلامی کی صوبائی اسمبلی میں نمائندگی ختم ہوگئی ہے۔
صحافی کامران مغل نے اس پیش رفت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ جیسے ہی اعلان ہوا کہ پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی مل کر خیبر پختونخوا میں حکومت بنائیں گے، حیران کن طور پر جماعت اسلامی کی جیتی ہوئی تینوں نشستیں ختم ہوگئیں۔
https://twitter.com/x/status/1757395508002246870
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/3jiwiowukpkass.png