
پی ٹی آئی کا جھنڈا گھر پر کیوں لگایا ؟بڈھ بیر پشاور میں والد نے فائرنگ کرکے بیٹے عطاالرحمن کو قتل کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق سیاست کی وجہ سے علاقہ بڈھ بیر میں ایک اور گھر میں ماتم بچ گئی، والد اے این پی کا سپورٹر تھا جبکہ بیٹا تحریک انصاف کا حامی تھا۔
عوامی نیشنل پارٹی سے تعلق رکھنے والے والد نے پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے بیٹے کو گھر پر پی ٹی آئی کا جھنڈا لگانے پر جھگڑا کے بعد فائرنگ کرکے قتل کردیا
https://twitter.com/x/status/1749303554765160895
کچھ روز قبل بھی بڈھ بیر میں دیر سے آنے پر ڈانٹنے پر13سالہ بیٹے نے باپ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔
تھانہ بڈھ بیر کو رپورٹ درج کراتے ہوئے اسد اللہ ساکن توحید گڑھی نے بتایا کہ ہم سب گھر میں موجود تھے اس دوران نواسہ ملزم اخترگل گھر آیا اور ڈاٹنے پر فارئرنگ سے اپنے والد اسماعیل کوقتل کردیا جبکہ ملزم اختر وقوعہ سے فرار ہوگیا۔ انہوں نے بتایا کہ وجہ عناد یہ تھی کہ بیٹے کو باہر سے دیر سے آنے پر مقتول والد نے ڈانٹا تھا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/budh11i1.jpg