
الیکشن کمیشن میں مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی فارن فنڈنگ کیس پر سماعت ہوئی، الیکشن کمیشن پاکستان نے تحریک انصاف کو مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے پارٹی فنڈنگ ریکارڈ تک رسائی دے دی۔
ای سی پی نے وزیر مملکت فرخ حبیب کی درخواست منظور کرتے ہوئے پی ٹی آئی کو مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کے پارٹی فنڈنگ کیس کے ریکارڈ تک رسائی دے دی۔
وزیر مملکت فرخ حبیب نے الیکشن کمیشن میں سماعت کے بعد کہا کہ آج الیکشن کمیشن میں (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کو شکست ہوئی ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ (ن) لیگ کے 7 اور پیپلزپارٹی کے 12 ایسے اکاؤنٹس نکل آئے ہیں جو الیکشن کمیشن سے چھپائے گئے تھے۔
فرخ حبیب نے کہا کہ الیکشن کمیشن سے درخواست کی تھی کہ (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کے اکاؤنٹس کی جانچ پڑتال کے لیے ریکارڈ تک رسائی دی جائے۔ اب ای سی پی نے فنانشل ایکسپرٹ کے ذریعے ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی اجازت دی ہے۔
فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم صفدر کے جعلی اکاؤنٹس سامنے لائیں گے، یہ وہ لوگ ہیں جو التوا کے پیچھے چھپ جاتے تھے لیکن ہم انہیں اب بھاگنے نہیں دیں گے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے ریکارڈ کا جائزہ لے کر الیکشن کمیشن کی اسکروٹنی کمیٹی کے سامنے رکھیں گے، پھر دیکھا جائے گا کہ کیا فیصلہ آتا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/fori112.jpg