
الیکشن کمیشن پاکستان تحریک انصاف کے انتخابی نشان سے متعلق کیس کا فیصلہ آج سنائے گا۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ کاز لسٹ کے مطابق پی ٹی آئی کے خلاف دائر انٹرا پارٹی کیس میں محفوظ کیا گیا فیصلہ آج دن 12 بجے سنایا جائے گا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق پی ٹی آئی انتخابات میں بلے کا انتخابی نشان رکھ سکتی ہے یا نہیں اس حوالے سے فیصلہ جمعرات دن 12 بجے جاری کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات کا معاملہ 2022 سے الیکشن کمیشن میں زیر التوا ہے، الیکشن کمیشن کے رکن نثار درانی کی سربراہی میں چار رکنی بینچ نے پی ٹی آئی کے خلاف اس کیس کی سماعت کی۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ، پی ٹی آئی کے وکیل کی جانب سے جواب جمع کروانے پر الیکشن کمیشن نے کیس کا فیصلہ13 ستمبر کو محفوظ کرلیا تھا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/14ptibatatnishahjsghsg.png