
پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل عمر ایوب نے گزشتہ روز اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا جس کے بعد سلمان اکرم راجہ کو تحریک انصاف کا جنرل سیکرٹری مقرر کردیا گیا ہے۔
جس پر خواجہ سعد رفیق نے ٹوئٹ پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ سلمان اکرم راجہ اور گوہر علی کے لیے میرے ذاتی احترام کے باوجود، یہ ایک حقیقت ہے کہ بطور چیئرمین اور جنرل سیکرٹری دونوں پی ٹی آئی میں نئے ہیں
انہوں نے مزید کہا کہ یہ ہماری سیاسی جماعتوں کا المیہ ہے,یہاں قیادت ذاتی پسند اور ناپسند ,سنیارٹی اور جدوجہد سے زیادہ ناقص ہے۔ پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنیوں کی طرح کام کرنے والی یہ جماعتیں مزاحمت کی سیاست کو منزل تک نہیں پہنچا سکتیں۔
https://twitter.com/x/status/1832666849319727208
خواجہ سعد رفیق کے ٹوئٹ پر زبیر علی خان نے تنقید کرتے ہوئے لکھا سر تمام عہدے شریف خاندان میں جب بانٹے جاتے ہیں اس پر بھی کچھ لکھ دیں , آپ کو سیاست میں عرصہ گزر گیا آپ پھر بھی ن لیگ میں عہدہ نہیں مل رہا کیوں؟ کیونکہ آپ مریم نواز کی پالیسیوں سے اختلاف کرتے ہیں, سچ پورا بولنا چاہئے.
https://twitter.com/x/status/1832678720500592658
ابوذر سلمان نیازی نے کہا ابھی تک عمران خان کے خاندان کا کوئی بھی شخص کسی بھی عہدے پر فائز نہیں, جو پی ٹی آئی کو دیگر جماعتوں سے مختلف رکھتی ہے,ہمیں غلاموں کی طرح کام کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
https://twitter.com/x/status/1832691032649048397
عمر جٹ نے لکھا خواجہ سعد رفیق صاحب کی یہ ٹویٹ اپنے تاحیات قائد,ان کی صاحبزادی۔بھائی۔۔بھھتیجے۔بھانجے۔اور سمدھی کے خلاف ایک نہایت سیریس قسم کی چارج شیٹ ہے۔
https://twitter.com/x/status/1832692277111926790
عدیل راجا نے لکھا وہ شخص جو ایک شریف کے زندہ ہونے تک کبھی اپنی پارٹی کا چیئرمین یا صدر نہ بن سکا اب پی ٹی آئی کو پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی کہہ رہا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1832675258597568724
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/khaaja1h1i1.jpg