
راؤ یاسر پر تمام مقدمات تحریک انصاف کے دور اقتدار میں درج ہوئےہیں: پولیس ذرائع
9 مئی (یوم سانحہ) کے بعد سے پاکستان تحریک انصاف میں ٹوٹ پھوٹ کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز تحریک انصاف حقیقی کے نام سے نیا گروپ سامنے آیا تھا۔ تحریک انصاف یوتھ ونگ ملتان کے سابق ضلعی صدر رائو یاسر کی طرف سے تحریک انصاف حقیقی کے پلیٹ فارم سے پریس کانفرنس کی گئی۔
راؤ یاسر کا کہنا تھا کہ عمران خان نے نئے پاکستان کا خواب دکھا کر بچا کھچا پاکستان بھی ملک کے نوجوانوں سے ختم کروانے کی کوشش کی۔
سینئر صحافی محمد عدنان مجتبیٰ نے اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ: لیجئے ملتان سے پی ٹی آئی حقیقی کے نام سے نئی پارٹی وجود میں آگئی۔۔۔ چیئرمین ایک غیر معروف شخص راؤیاسر!
https://twitter.com/x/status/1661625915254906880
عدنان مجتبیٰ کے ٹویٹر پیغام پر ردعمل دیتے ہوئے سینئر صحافی غضنفر عباس نے رائو یاسر پر درج مقدمات کی تفصیل شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ: ملتان سے تحریک انصاف حقیقی کے چیئرمین راؤ یاسر کے خلاف 13 مقدمات درج ہیں، تین مقدمات چیک ڈس آنر اور دس زمینوں پر قبضہ کے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق تمام مقدمات تحریک انصاف کے دور اقتدار میں درج ہوئےہیں۔ راؤیاسر کا موقف لینے کی کوشش کی جارہی ہے!
https://twitter.com/x/status/1662048188268937216
رائو یاسر نے یوم تکریم شہداء پر تحریک انصاف حقیقی کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہیں اور ملوث افراد کیخلاف سخت سزا کا مطالبہ کرتے ہیں۔ پی ٹی آئی کے جو بے گناہ کارکن قید ہے انہیں بازیاب کروائیں گے۔ عمران خان کو بشریٰ بی بی کی کرپشن کا سب نے بتایا مگر انہوں نے کسی کی نہیں سنی۔ بشریٰ بی بی کی کرپشن سامنے آنے پر عمران خان نے اپنی آنکھیں بند رکھیں۔
دریں اثنا سابق پی ٹی آئی رہنما رائو یاسر نے آج الیکشن کمیشن آف پاکستان میں تحریکِ انصاف حقیقی کے نام سے پارٹی رجسٹر کرانے کی درخواست دائر کر دی ہے۔ پی ٹی آئی سے لاتعلقی اختیار کرنے والے اراکین الیکشن کمیشن پہنچے تھے جہاں انہوں نے نئی پارٹی کی رجسٹریشن کی درخواست دائر کر دی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/15raoyasierhshshsh.jpg