پی ٹی آئی سمیت کسی سیاسی جماعت کو جلسے جلوس کرنے سے نہیں روکا، کاکڑ

11anwarukhaqkkakrkjsshdbdh.png

پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والے دوست ممالک کو کوئی کنفیوژن نہیں: نگران وزیراعظم

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن 8 فروری کو منعقد ہونے والے آئندہ عام انتخابات کے لیے بھرپور تیاریاں کر رہا ہے، ہم آئندہ عام انتخابات کا شفاف انعقاد یقینی بنائیں گے۔ نگران حکومت کے ملک بھر کی تمام سیاسی جماعتوں سے اچھے تعلقات ہیں، کسی سیاسی جماعت کا لیول پلئینگ نہ ملنے بارے بیان درست نہیں ہے۔ ملک کو بہت سے سکیورٹی چیلنجز درپیش ہیں جنہیں سیاسی عمل سے نہیں جوڑنا چاہیے۔

انوارالحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ نگران حکومت ملک کی کسی ایک سیاسی جماعت کو فیور نہیں دے رہی، سیاسی جماعتیں تو بیان بازی کرتی رہتی ہیں۔ نگران حکومت بخوبی اپنی ذمہ داریاں سرانجام دیتے ہوئے شفاف انتخابات کا انعقاد یقینی بنائے گی، سیاستدان عوام سے ووٹ لینے کی خاطر محرومی کارڈ استعمال کرتے ہیں۔ نگران حکومت نے پی ٹی آئی سمیت کسی سیاسی جماعت کو جلسے جلوس کرنے سے نہیں روکا۔


انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کو سیاسی سرگرمیوں کی مکمل اجازت ہے، لیول پلئینگ فیلڈ نہ ملنے کی بات غلط، سیاسی جماعتیں انتخابات سے پہلے عوامی ہمدردی کیلئے بیانیہ بناتی رہتی ہیں۔ سرفراز بگٹی کے بیان بارے سوال پر کہا کہ ان کا بیان نہیں سنا اور نہ ہی کسی ایک شخص کے بیان پر نگران سیٹ اپ پر سوال اٹھایا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی حمایت میں سرفراز بگٹی نے کوئی بیان دیا ہے تو میں ان کا ترجمان نہیں، الیکشن بارے سیاسی جماعتوں کی جائز شکایتوں پر کارروائی ضرور ہو گی۔ پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والے دوست ممالک کو کوئی کنفیوژن نہیں ہے، اگلے 2 مہینوں کے دوران ملک میں بڑی سرمایہ کاری آ رہی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1728466074935435280
انوارالحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ ملک میں سیاسی استحکام کے لیے آئندہ عام انتخابات کے بعد سیاسی جماعتوں کو مل کر سوچنا چاہیے۔ عمران خان پر ریاستی اداروں کی حمایت پر سلیکٹڈ کا الزام لگتا رہا ہے، پھر شہباز شریف اور اب ہمارے بارے بھی یہ کہا جا رہا ہے۔ میرا سوال ہے کہ کیا ملک کے ادارے بھارت کو سپورٹ کر رہے ہیں یا پاکستان کو؟

انہوں نے کہا کہ نگران حکومت میں سمگلنگ کیخلاف کارروائی کے فیصلہ پر ادارے حکومت کی پشت پر کھڑے ہوئے جس کے نتائج سب نے دیکھے۔ ملک میں سرمایہ کاری آنے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ دوست ملک 70 بلین ڈالر سٹیٹ بینک آف پاکستان میں رکھوا دیں گے بلکہ اس کا ایک طے شدہ طریقہ کار ہے۔

انوارالحق نے کہا کہ ہماری بدقسمتی ہے کہ ایس آئی ایف سی پلیٹ فارم کو متنازع بنانے کی کوشش ہوئی، بہت جلد سعودی عرب، کویت اور قطر مختلف ایم او یوز سائن کرنے جا رہے ہیں۔ لاپتہ افراد بارے سوال پر کہا کہ عسکریت پسند بلوچ اساتذہ اور مزدوروں کو قتل کرتے ہیں، عدالت کو انہیں بھی طلب کرنا چاہیے، میں 29 نومبر کو ملک سے باہر ہوں گا اس لیے عدالت میں پیش ہونا ممکن نہیں۔

انہوں نے کہا کہ کوئی ریاستی ادارہ کسی جبری گمشدگی میں ملوث نہیں، بی ایل اے، لشکر بلوچستان ودیگر تنظیمیں بے گناہ شہریوں کو قتل کر رہی ہیں، کسی کو یہ نظر کیوں نہیں آتا؟ عام انتخابات کے بعد پارلیمنٹ میں آنے کی کوشش کروں گا، فی الحال اپنی موجودہ ذمہ داریوں پر توجہ مرکوز ہے۔ عمران خان کے ٹرائل پر عدالت نے جو بھی احکامات دیئے ان پر عملدرآمد کریں گے۔
 

Shehbaz

Senator (1k+ posts)
یہ تازہ مقدمے آج کے دیر کے ورکرز کنونشن کرنے پہ کئے گئے ہیں کنجر کے پتر
F_y_474bsAAOBCN

F_y_470aUAASYKw

F_y_479agAAAupx


لَّعْنَتَ اللّٰهِ عَلَي الْكٰذِبِيْنَ
حسد کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ حسد وہ پہلا گناہ ہے جس کو آسمان پر ابلیس اور زمین پر قابیل نے کیا۔ انسان کسی شخص کی عزت یا شہرت دیکھ کر حسد کا گناہ کرتا ہےجھوٹے اب ہم تم سے نفرت کرتے ہیں
 

Back
Top