پی ٹی آئی قیادت نے میری توہین اور بے توقیری کی، شیر افضل مروت

shi11h11h.jpg


تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت پارٹی کے رویئے سے نالاں ہیں, کہتے ہیں کہ پی ٹی آئی قیادت نے بے توقیری اور توہین کر کے مجھے سائیڈ لائن کردیا، عمران خان سے ملاقات کا دل چاہتا ہے مگر انکار سے ڈرتا ہوں,پارلیمنٹ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا میرے ضلع میں سیمنٹ کا سب سے بڑاپلانٹ ہے اور عوام اُس کے خلاف دھرنا دیے بیٹھے ہیں، میرا مطالبہ ہے کہ چیمبر آف کامرس اس کا نوٹس لے۔

انہوں نے کہا کہ نیب کے ریمانڈ آرڈیننس کے خلاف ہوں، یہ سب بانی چیئرمین کے خلاف کرپشن کے کیسسز کی تیاریاں ہیں اور ملک میں اب انسانی حقوق کی سنگین پامالیاں ہورہی ہیں, میں تحریک انصاف کی قیادت سے سخت ناراض ہوں کیونکہ میری بے توقیری اور توہین کی گئی ہے، میرے حوالے سے قیادت نے یکطرفہ فیصلہ کیا اور شوکاز کے بعد کارروائی کی۔

شیر افضل مروت نے کہا جو کچھ پی ٹی آئی قیادت نے میرے ساتھ کیا شاید میں اُس کا ہی حقدار تھا کیونکہ میں نے ہمیشہ عمران خان اور عام کارکنان کی بات کی، بانی چیئرمین کے عزم نے ہمیشہ میرا حوصلہ بڑھایا اور میں آگے بڑھتا رہا مگر اب پارٹی میں سائیڈ لائن کردیا گیا ہوں۔رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ اظہر مشوانی کے بھائیوں کو اٹھانے کی مذمت کرتا ہوں اور اعلان کرتا ہوں کہ سوشل میڈیا کے ساتھ کھڑا ہوں، اس وقت پاکستان میں سوشل میڈیا والوں کو ہراساں کیا جارہا ہے۔

شیر افضل نے کہا کہ ہم نےعوام سے جلسوں کا وعدہ کیا پر نہیں کرسکے، ہمیں جلسوں کی پہلے کب اجازت ملتی تھی، عوامی ریلیاں اور جلسے جلوسوں سے ہی بانی کی رہائی ممکن ہوگی۔ایک سوال کے جواب میں شیر افضل مروت نے کہا کہ دل کرتا ہے بانی چیئرمین کے پاس جاؤں،مگر ڈرتا ہوں کہ پھر انکار ہوگیا تو میرا کیا بنے گا۔
 

RajaRawal111

Prime Minister (20k+ posts)
فوج کا پالتو کتا، جو مسلسل صرف اپنے ہی ساتھیوں کو کاٹ رہا ہے۔
Shayad ye dekh kar kuch sharm aaja,ay is Marwat ko...

https://twitter.com/x/status/1798835934605230295
Sab log compromised hein.
صبح اٹھ کر دودھ پینے کی بجائے بیان دینے اگیا ہے یہ بچہ
سارے مل کر کتے آلی کرو یار اس مروت کی
دیکھو نہ اس کا سب سے بڑا جرم یہ تھا کہ اس نے کیہ دیا کہ سعودی شہزادے نے بھی عمران کی حکومت گرائی
 

Digital_Pakistani

Chief Minister (5k+ posts)
اسٹیبلشمنٹ اور مافیا کے اعلی کار کبھی پی ٹی ائی کو یکجا نہیں دیکھنا چاہتے
 

Young_Blood

Minister (2k+ posts)
سارے مل کر کتے آلی کرو یار اس مروت کی
دیکھو نہ اس کا سب سے بڑا جرم یہ تھا کہ اس نے کیہ دیا کہ سعودی شہزادے نے بھی عمران کی حکومت گرائی
Jis insan ko hamarey khittey k halaat ka andaza hai wo bakhoobi janta hai k imran khan ke govt girane mein kin kin bayrooni taqato ka haath tha, but siasat mein insan ko munafiq bunna parta hai, haqeeqat aur such ko dil k kisi konay mein raaz rukh ker taala lagana parta hai, sher afzal ne jo kaha theak kaha but iss ke timings theak nahi thi, kiu k khan pehle he mushkilaat mein hein, aur sher afzal na samajh aise bayan dey ker khan k liay mazeed mushkilaat peda karta tha. sher afzal mou phut hai, bina soche samjhe sachi aur seedhi baat kar jata hai. iss ka bus yehi qasoor hai k ye munafqat nahi karta.
 

Back
Top