پی ٹی آئی چھوڑنے والوں کو مکمل معافی بالکل نہیں ملے گی،رانا ثنا

3ranananmmamafi.jpg


وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے واضح کردیا پی ٹی آئی چھوڑنے کا مطلب یہ نہیں کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث پارٹی کے جن رہنماؤں کیخلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں انہیں فوجداری کارروائی سے مکمل معافی مل جائے گی۔

دی نیوز سے گفتگو میں رانا ثنا نے اس تاثر کی نفی کی کہ پی ٹی آئی کے جو لوگ پارٹی سے علیحدگی کے اعلانات کر رہے ہیں اور جنہیں پولیس نے چھوڑ دیا ہے انہیں احتساب کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا چاہے پھر انہوں نے 9 مئی میں کوئی کردار ادا کیا تھا یا نہیں۔


انہوں نے کہا کہ جو بھی منصوبہ بندی، اشتعال انگیزی اور حملوں میں ملوث تھا اسے قانون کے مطابق کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا،پی ٹی آئی کے کئی رہنماؤں کو گرفتار کیا گیا، انہیں ایم پی او کے متعلقہ قانون کے تحت قیام امن کیلئے دوبارہ گرفتار کیا گیا۔

رانا ثنا نے کہا پالیسی کے مطابق جن لوگوں کو ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا تھا انہیں صرف اسلئے رہا کیا گیا تھا کہ وہ پی ٹی آئی سے علیحدگی اختیار کریں اور امن عامہ کی صورتحال کیلئے خطرہ نہ بنیں۔ لیکن اس کا مطلب یہ ہرگز نہیں کہ اگر یہ لوگ منصوبہ بندی، اشتعال انگیزی یا 9؍ مئی کے حملوں میں ملوث تھے تو انہیں معاف کردیا جائے گا۔

رانا ثنا نے کہا عمران خان نے خود ہی اپنے آپ کو اور اپنی جماعت کو حادثے سے دوچار کرلیا، ان کا ٹرائل بھی ملٹری کورٹ کے زمرے میں تو آتا ہے، عمران خان ایک فتنے کا نام ہے، قوم نے اس فتنے کی شناخت اور ادراک نہ کیا تو یہ فتنہ قوم کو خطرے سے دوچار کر دے گا۔

انہوں آج 9 مئی کے واقعات کے حقائق سامنے رکھوں گا، 9 مئی کے واقعات پر مجموعی طور پر 499 ایف آئی آر درج کی گئیں، 88 مقدمات انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت درج کیے گئے۔

انہوں نے کہا تھا اے ٹی اے کے مقدمات میں 3944 افراد کو گرفتار کیا گیا، 5 ہزار سے زائد لوگوں کو گرفتار کیا گیا جن میں سے تقریباً 80 فیصد لوگ ضمانت پر رہا ہو چکے ہیں۔

وزیر داخلہ نے کہا صرف 6 ایف آئی آر کا ٹرائل ممکنہ طور پر ملٹری کورٹ میں ہوسکتا ہے،پنجاب میں صرف 19 اور خیبرپختونخوا میں صرف 14 ملزمان کو ملٹری حکام کے حوالے کیا گیا دیگر ملزمان کا کیس متعلقہ عدالتوں میں چلے گا۔

انہوں نے کہا کہ اے ٹی اے میں پنجاب سے 2588 اور خیبرپختونخوا سے 1099لوگ گرفتار کیے گئے،9 مئی کو جو واقعات ہوئے ان پر مختلف قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں، اعتراض اٹھایا جا رہا ہے کہ ملٹری ایکٹ کا اطلاق سویلین پر ہو رہا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا تھا ممنوعہ علاقوں میں جانے والے، بھیجنے والے اور جانے میں مدد کرنے والے پر ملٹری ایکٹ لگتا ہے، آفیشل سیکرٹ ایکٹ اور ملٹری ایکٹ کا اطلاق وہاں ہوتا ہے جو دفاع سے متعلقہ جگہ ہو۔

رانا ثنا نے کہا جناح ہاؤس کور کمانڈر کی رہائش گاہ اور کیمپ آفس تھا جہاں بہت حساس چیزیں بھی موجود تھیں، اگر کوئی دفاع سے متعلق ایریا میں داخل ہوا تو اس کا ٹرائل آفیشل سیکریٹ ایکٹ کے تحت ہی ہو سکتا ہے۔

ن لیگی رہنما نے کہا نفرت کی سیاست ایک ناسور کی طرح معاشرے میں داخل کی جا رہی تھی، ایک پروگرام کے تحت پاکستان کی سیاست کو گندا کرنے کی کوشش جاری تھی، ایک پروگرام کے تحت ملک کے دارالحکومت کو سیز کرنا تھا۔

رانا ثنا اللہ نے کہا نفرت کی سیاست معاشرے کی تقسیم کا باعث بنتی ہے، عمران خان ایک سال سے مسلسل نفرت کی سیاست کر رہے تھے، اسلام آباد حملے میں ناکامی پر اسمبلیاں توڑنے کی دھمکیاں دی گئیں، اسمبلیاں توڑنے کے بعد دوبارہ وفاق پر چڑھائی کا پروگرام بنا، ایک پروگرام کے تحت لوگوں کو پیٹرول بم بنانے کی ٹریننگ دی گئی اور مسلسل نوجوانوں کے ذہنوں میں زہر انجیکٹ کیا گیا۔
 

Will_Bite

Prime Minister (20k+ posts)
Someone tell him that those leaving PTI are not doing so because of 9 May, and their future doesnt depend on him. He doesnt have a say..
 

chandaa

Prime Minister (20k+ posts)
And who the fuck will ask you boot licker? All decisions are made by napaak fouj, you are just their pawn for media talks and bulshit.
 

Rizwan2009

Chief Minister (5k+ posts)
اس کے ساتھ ان سب کی سیاست بھی ہمیشہ کے لیئے ختم ہوچکی ہے۔ تحریک انصاف چھوڑنے والے عوام میں کبھی مقبول نہیں تھے نہ ہوں گے۔ یہ دوبارہ الیکشن لڑیں گے تو ان کے ڈبوں میں ان کے اپنے سواء کوئی ووٹ نہیں ہوگا۔ ان شاء اللہ
 

taban

Chief Minister (5k+ posts)
لو جی پی ٹی آئی چھوڑنے والے تو ایل لگ گئے یہ کنجر کا بچہ ان کی ماں کو اچھی طرح چو %$#@ گا
 

Lubnakhan

Minister (2k+ posts)
Every time a different number of arrests is stated in news.

If Rana Sana is right then why these people get immediate release order from custody after their press conferences?
 

P4K12TANI

Senator (1k+ posts)
تم کیا اور تمہاری اوقات کیا۔ معافی تو تم مانگو گے اور نہیں ملے گی اور وہ بھی روزِ قیامت۔ ان شاء اللہ
 

Back
Top