پی ٹی اے موادبلاکنگ میں خود مختار ہوگیا،ویب مانیٹرنگ سسٹم کی تنصیب کی تصدیق

ptah112hh21.jpg

حکومت نے انٹرنیٹ پر موجود مواد کی مینجمنٹ کیلئے ویب مانیٹرنگ سسٹم کی تنصیب کی باقاعدہ تصدیق کردی ہے

تفصیلات کے مطابق پی ٹی اے مواد بلاکنگ میں خود مختار ہوگیا، 2369 یو آر ایل ، 183 اپلیکشنز بند ، کابینہ ڈویژن نے قومی اسمبلی کو ڈبلیو ایم ایس کی تنصیب سےتحریری طور پر آگاہ کردیا .

کابینہ ڈویژن کے مراسلے کےمطابق غیر قانونی مواد کی تشہیر کرنے والی ویب سائٹس اور شہریوں کا ذاتی ڈیٹا پبلک کرنے والی ایپلی کیشنز کی بلاکنگ شروع کردی گئی ہے۔

دوسری جانب پی ٹی اے نے اسٹیک ہولڈر اداروں اور عوام کی شکایات کی بنیاد پر 469 ایپلی کیشنز کو غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں بند کر دیا

پی ٹی اے کی جانب سے جن ایپس کو بند کیا گیا اُن میں 345 اینڈرائیڈز اور 34 ایپس کی تھیں۔

خیال رہے کہ ملک میں سست انٹرنیٹ کی وجہ سے عوام کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، آن لائن بزنس سیمت فری لانسرز بھی بہت پریشان ہیں۔ایسے میں پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی( پی ٹی اے) نے انٹرنیٹ پر منحصر کاروبار میں سست روی دور کرنے کے لیے صارفین کو مشورہ دیا ہے۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ بلاتعطل اور محفوظ آن لائن کاروبار کے لیے اپنا وی پی این ون ونڈو آپریشن سے حاصل کریں۔

پی ٹی اے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سافٹ ویئر ہاؤسز،کال سینٹرز اور فری لانسرز وی پی این حاصل کرسکتے ہیں، وی پی اینز کے لیے چار سال میں 20 ہزار آئی پیز رجسٹر ہوچکیں۔
 

Shehbaz

Senator (1k+ posts)
ان کو چاہیئے کہ اپنی بیویاں پکاڈلی سرکس میں بٹھا لیں
 

Digital_Pakistani

Chief Minister (5k+ posts)
اڑھائی سال میں نکمی نواز لیگ نے کوئی ایک کام کامیابی سے کیا ہو تو بتائیں
 

Back
Top