
پی ٹی وی کی مشہور ڈرامہ سیریل" بندھن" کے وقت جسٹس طارق محمود جہانگیری وکیل تھے۔۔۔۔ بیک گراؤنڈ میں انکے چیمبر کا بورڈ نظر آرہا ہے
ڈرامہ سیریل بندھن پی ٹی وی کے مقبول ترین ڈراموں میں ایک ہے جس میں نادیہ خان، نعمان مسعود نے میاں بیوی کا کردار دا کیا تھا، یہ ڈرامہ آج سے 28 سال پہلے 1996 میں پی ٹی وی پر آن ائیر ہوا تھا۔
اس ڈرامہ کی آخری اقساط میں نعمان مسعود اور نادیہ خان کے درمیان تعلقات کشیدہ ہوجاتے ہیں اور نوبت طلاق تک آجاتی ہے۔ڈرامہ میں نعمان مسعود اور نادیہ خان کو کورٹ کچہری میں خلع کیلئے جاتے دیکھا جاتا ہے ۔
ان کورٹ کچہریوں میں ایک چیمبر کا بورڈ نظر آتا ہے جو دراصل اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس طارق محمود جہانگیری کے چیمبر کا بورڈ ہے جو اس وقت وکیل تھے اور مختلف سیشن کورٹس اور ہائیکورٹس میں پیش ہوا کرتے تھے۔
https://twitter.com/x/status/1826671344802824562
طارق محمود جہانگیری ن لیگ حکومت کے ایڈوکیٹ جنرل بھی رہ چکے ہیں اور بعدازاں وہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج بنے۔
طارق محمود جہانگیری ان 6 ججوں میں وہ جج ہیں جنہوں نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایجنسیوں کی ہونیوالی مداخلت پر خط لکھا تھا اور آج کل ن لیگ اور مخالفین کے حملوں کی زد میں ہیں۔ان پرجعلی ڈگری ہونیکا بھی الزام لگا لیکن وکلاء کی اکثریت نے اس دعوے کو مسترد کردیا
طارق محمود جہانگیرترین اسلام آباد الیکشن کے ٹریبونل جج بھی ہیں اور سماعت کے دوران انکے حکمنامے انتہائی سخت تھے جس پر ن لیگی رہنما الیکشن کمیشن اور اسلام آبادہائیکورٹ سماعت رکوانے کیلئے پہنچ گئے اور آج کل ان کیسز کی سماعت رکی ہوئی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/tai11h1h1i2.jpg