چارسدہ میں چارپائی کا تنازعہ 5 جانیں لے گیا، جاں بحق ہونیوالوں میں دو بھائی بھی شامل ہیں
واقعہ چارسدہ تھانہ ترناب کی حدود میں پیش آیا، جہاں افطاری کے وقت ہمسایوں کے درمیان فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ دو افراد شدید زخمی ہوئے
جاں بحق ہونے والوں میں فریق اول سے صفدر خان اور حضرت علی جبکہ فریق دوم سے زاہد ، رشین اور عاصم شامل ہیں ۔
خیبرپختونخوا کی مقامی صحافی فرزانہ علی کے مطابق ہمسایوں کے درمیان زبانی تکرار کے بعد فائرنگ کا تبادلہ ہوا
https://twitter.com/x/status/1899158121324400943
جھگڑے کی وجہ دکان کے سامنے چارپائی رکھنا بتائی گئی۔
لاشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا