چار بچوں کی ماں قتل, سفاک شوہر لاش پھینکتے ہوئے گرفتار

crim1h11ih311.jpg


ظلم بربریت سور سفاکی کی انتہا ہوگئی,شوہر نے بیوی کو بے دردری سے قتل کردیا,واقعہ کراچی میں پیش آیا جہاں کورنگی صنعتی ایریا پولیس نے چار بچوں کی ماں کو قتل کر کے لاش ڈرم میں پھینکنے والے سفاک شوہر کو گرفتار کرلیا,کورنگی صنعتی ایریا میں واقع مہران ٹاؤن میں ایک شخص نیلے رنگ کا ڈرم پھینک کر جارہا تھا جسے علاقہ مکینوں نے مشکوک جان کر روکا اور ڈرم کھول کر دیکھا تو اُس میں خاتون کی لاش تھی۔

علاقہ مکینوں نے پولیس کو واقعے سے متعلق اطلاع دی جس پر پولیس نے جائے وقوعہ پہنچ کر سفاک شوہر کو گرفتار کرلیا,ایس ایچ او اورنگزیب خٹک نے بتایا کہ کورنگی اللہ والا ٹاؤن سیکٹر 31 اے رشیدیہ مسجد کے قریب پولیس نے ایک ملزم بابو کو گرفتار کر کے پلاسٹک ڈرم سے خاتون کی لاش برآمد کرلی ہے۔

گرفتار ملزم نے پولیس کو بتایا کہ وہ کالا پل چینسر گوٹھ کا رہائشی ہے اور اس نے جمعرات کو اپنی بیوی کو منہ پر تکیہ رکھ کر قتل کیا جس کے بعد لاش ڈرم میں ڈال کر سوزوکی پک اپ میں رکھ کر کورنگی کے علاقے میں پھینکنے آیا تھا,پولیس کے مطابق مقتولہ کی لاش 3 دن پرانی ہے جبکہ مقتولہ 4 بچوں کی ماں تھی تاہم پولیس نے لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے رات گئے جناح اسپتال منتقل کر دی اور ملزم کو مزید تفتیش کے لیے تھانے منتقل کردیا۔

رواں سال کے آغاز میں کراچی کی شارع فیصل پر وائرلیس گیٹ کے مقام پر فلیٹ کے رہائشی شخص نے اپنی بیوی اور تین بچوں کو قتل کر کے خودکش کر لی تھی,پولیس کے مطابق میاں بیوی اور 3 بچوں کی لاشیں وائرلیس گیٹ شارع فیصل کے فلیٹ سے ملیں,پولیس کے مطابق خاتون اور 3 بچوں کی لاشیں فرش پر تھیں، شوہر کی لاش پنکھے سے لٹکی ہوئی ملی، متوفی شخص نے اپنی بیوی اور 3 بچوں کو تیزدھار آلے سے ذبح کیا,اہل علاقہ کے مطابق متوفی احسن رضا ملازمت سے نکالے جانے کے بعد سے پریشان تھا۔

کمرے سے ملزم احسن کا لکھا گیا خط ملا, جس میں ملزم نے اپنے لیپ ٹاپ میں محفوظ فائل کھولنے کا لکھا ہے,خط کے متن کے مطابق میں احسن رضا بیوی بچوں کا قتل اور خودکشی کررہا ہوں، لیپ ٹاپ کے ڈیسک ٹاپ پر ایک فائل ضرور دیکھ لینا، لیب ٹاپ میں موجود فائل میں نے سب ٹوٹل کردیا ہے,خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ بیوی بچوں کو پتہ بھی نہیں میں ایسا کچھ کرنے والا ہوں، میرے پاس کوئی اور آسان راستہ نہیں تھا۔
 

taban

Chief Minister (5k+ posts)
ان سب خود کشیوں اور قتل کا حساب جرنیلوں سیاست دانوں اور لوگوں کو اس حال میں پہنچانے والوں کو اس جہاں میں نہیں تو اگلے جہان میں دینا ہو گا
 

Back
Top