
وفاقی کابینہ نے چاند کی رویت پر غلط شہادت دینے والے شخص کو پانچ سال قید کی سزا دینے کی سفارش کو مسترد کرتے ہوئے جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں وزارتِ مذہبی امور نے چاند کی رویت پر جھوٹی گواہی دینے والے شخص کو پانچ سال قید کی سزا دینے کی تجویز تھی۔
وفاقی کابینہ نے وزارتِ مذہبی امور کی تجویز کو مسترد کرتے ہوئے چاند کی غیر مصدقہ اطلاع دینے والے شخص پر جرمانہ عائد کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق وفاقی کابینہ نے رویت ہلال کے حوالے سے قوانین کی اصولی منظوری دی ہے۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ چاند دیکھنے کے حوالے سے نئی قانون سازی کی گئی ہے جس کے تحت رویت ہلال کمیٹی یا حکومت کی جانب سے ہی کیےگئے اعلانات کو حتمی سمجھا جائےگا، چاند دیکھنے کے لیے وفاقی کے علاوہ صوبائی اور ضلعی کمیٹیاں بھی تشکیل دی جائیں گی۔
فواد چوہدری نے مزید کہا کہ رویت کی غیر مصدقہ اطلاع دینے پر جرمانے بھی عائد کئے جائیں گے۔
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/C6HXwk3/6.jpg