چوہدری سرور کا عمران خان کو بلاول کو کامیاب کرانے کا مشورہ

ch111h3.jpg


سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور نے تحریک انصاف کو مشورہ دیا ہے کہ وہ لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے-127 سے بلاول بھٹو کو کامیاب کروائیں اور اپنے بڑے سیاسی مخالف مسلم لیگ(ن) کو شکست دیں۔

ڈان نیوز کے مطابق سابق گورنرپنجاب چوہدری سرور نے پیپلزپارٹی پنجاب کے سیکریٹریٹ میں پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کی اور این اے-127 میں بلاول بھٹو کی انتخابی مہم کے حوالے سے ٹاسک سونپ دیے۔

سابق گورنر پنجاب نے کہا کہ لاہور کے حلقے سے بلاول بھٹو کی بھرپور مہم چلا رہا ہوں اور بلاول کا لاہور سے الیکشن لڑنا فیڈریشن کو مضبوط کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھٹو فیملی سے میرا 40 سال پرانہ تعلق ہے، پیپلز پارٹی کی قیادت کی جانب سے پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی گئی اور سیاست میں کچھ حرف آخر نہیں ہوتا۔

انہوں نے پی ٹی آئی کے لوگوں کو ڈپلومیسی کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ بہتر ہے کہ پی ٹی آئی کے لوگ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے-127 سے بلاول بھٹو کو کامیاب کروائیں اور اپنے بڑے سیاسی مخالف مسلم لیگ(ن) کو شکست دیں۔

لاہور میں پیپلز پارٹی کے دفتر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری سرور نے کہا کہ لاہور میں بلاول بھٹو کی انتخابی مہم چلا رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ بھٹو فیملی سے چالیس سال کا تعلق ہے، پیپلز پارٹی کی قیادت نے پارٹی میں شامل ہونے کی دعوت دی ہے مگر سیاست میں کچھ حرف آخر نہیں ہوتا۔

چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ڈپلومیسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے این اے 127 میں مخالف ن لیگ کو شکست دلوائے اور بلاول بھٹو کو کامیاب کرائے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عوامی معاشی معاہدے کے تحت مفت تعلیم، ہاری کسان کارڈ، مزدور کارڈ، یوتھ کارڈ اور حاملہ خواتین اور بچوں کیلئے وظیفوں سمیت ملازمین کی تنخواہوں میں سالانہ اضافے کے وعدوں کے ساتھ اپنے انتخابی منشور کا اعلان کردیا۔

لاڑکانہ میں ’عوامی معاشی معاہدے‘ کی لانچنگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ حکومت میں آئے تو یوتھ کارڈ اور مزدور کارڈ متعارف کرائيں گے، ہر سال تنخواہ میں اضافہ کریں گے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ غربت مٹاؤ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو مزید بہتر کریں گے، کسانوں کو ہاری کارڈ کے ذریعے بہتر مواقع فراہم کریں گے اور انہیں فصلوں کی انشورنس فراہم کریں گے

یادرہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے این اے 127 سے ظہیرعباس کھوکھر کلاک کے انتخابی نشان پر الیکشن لڑرہے ہیں، اس حلقے میں عطاء تارڑ بھی ن لیگ کے امیدوار ہیں۔