
تحریک انصاف کے سابق رہنما اور سابق گورنر پنجاب چودھری سرور نے پاکستان مسلم لیگ (ق) میں شمولیت اختیار کر لی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی سے علیحدہ ہونے والے سابق گورنر پنجاب نے چودھری شجاعت کے ساتھ ہاتھ ملا لیا ہے ، مسلم لیگ ق میں چودھری سرور کو اہم ذمہ داری دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق چوہدری سرور کو مسلم لیگ ق میں صدر کا عہدہ دیا جائے گا۔چودھری سرور کی ق لیگ میں شمولیت کا باضابطہ اعلان اتوار کو کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق چوہدری سرور کو پیپلزپارٹی نے بھی شمولیت کی دعوت دی تھی جس پر چوہدری سرور نے واضح جواب نہیں دیا تھا۔چوہدری سرور کے علاوہ تحریک انصاف کی بعض اہم شخصیات کا بھی ق لیگ میں شمولیت کاامکان ہے جو پارٹی کو خیرباد کہہ چکی ہیں۔
واضح رہے کہ چودھری پرویز الٰہی مسلم لیگ ق چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے ہیں اور ان کی جگہ اب چودھری سرور نے لے لی ہے ۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/chs-aaha.jpg