
مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کے لاہور میں واقع گھر کی سیکیورٹی رینجرز کے سپرد کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کے گھر کے داخلی دروازے پر رینجرز اہلکار تعینات کردیئے گئے ہیں، داخلی دروازے کے علاوہ گھر کے پچھلے حصے میں واقع دروازے پر بھی رینجرز اہلکار سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔
واضح رہے کہ دو روز قبل چوہدری پرویز الہیٰ کے گھر پر پولیس کےچھاپے کے دوران چوہدری شجاعت حسین کے گھر کے داخلی دروازے کو توڑنے کے بعد رینجرز کی تعیناتی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یادرہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر چوہدری پرویز الہیٰ کی گرفتاری کیلئے اینٹی کرپشن کی جانب سے آپریشن کیا گیا ، اس دوران بکتر بند گاڑی سے چوہدری برادران کے گھر کا آہنی دروازہ توڑ دیا گیا، تاہم متعدد گھنٹوں تک جاری رہنے والے اس آپریشن کے باوجود چوہدری پرویز الہیٰ کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/12chaudhryshujaatranger.jpg